Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

تنخواہ سے زیادہ چھٹی اہم، برطانیہ میں چار دن کام کا ’تجربہ‘ کامیاب

By Akhtar Rasool
فروری 22, 2023 2 Min Read
0

برطانیہ میں کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کو ہفتے میں چار دن کام پر بلانے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق درجنوں برطانوی کمپنیوں نے آزمائشی بنیادوں پر ہفتے میں چار دن کام کا معمول شروع کیا تھا، جن میں سے زیادہ تر نے اس کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

ہفتے میں چار دن کام کی مہم چلانے والوں کا مقصد دفتر یا کام اور زندگی کے دیگر معمولات میں توازن لانا ہے

برطانیہ میں گزشتہ برس جون تا دسمبر اکسٹھ کمپنیوں نے آزمائشی طور پر اپنے ملازمین سے ہفتے میں چونتیس گھنٹے کام کرایا جن کی تنخواہ پہلے کی طرح برقرار رکھی گئی

ان میں سے چھپن کمپنیوں نے ہفتے میں چار دن کام کو تاحال برقرار رکھا ہے جبکہ اٹھارہ کمپنیوں نے اس کو مستقل شکل دے دی ہے

برطانیہ میں قائم ایک ریسرچ آرگنائزیشن کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق یہ دنیا میں ہفتے میں چار دن کام کا سب سے بڑا آزمائشی پراجیکٹ تھا

اس آزمائشی پراجیکٹ کے نتائج ایسی بہت سی کمپنیوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں گے جو نئے ٹیلنٹ یا ملازمین کی تلاش میں ہیں تاہم سروے کے مطابق بہت کم ایسی کمپنیاں ہیں جو مستقبل قریب میں ہفتے میں چار دن کام کرانے کا منصوبہ رکھتی ہیں

اس آمائشی پراجیکٹ یا ٹرائل میں برطانیہ کے مختلف علاقوں میں قائم کمپنیوں کے دو ہزار نو سو ملازمین کو شامل کیا گیا

ان میں سٹیلر اسیٹ مینیجمنٹ کمپنی اور ڈیجیٹل مینوفیکچرر ریولین روبوٹکس بھی شامل ہیں

اکثریت نے رائے دی کہ ہفتے میں چار دن کام کر کے بھی پیداوار یا کام کا معیار و مقدار برقرار رکھا گیا

سروے میں ملازمین نے بتایا کہ ان کی ذاتی زندگی اور کام کے دورانیے میں توازن بہتر ہوا ہے جس سے اُن پر مثبت اثر پڑا جبکہ ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ چار دن کام کی پالیسی کی وجہ سے بہت سے ملازمین نے اپنی ملازمین کو نہ چھوڑنے کا کہا

ہفتے میں چار دن کام کی مہم چلانے والی تحریک کے ڈائریکٹر جو رائل نے ایک بیان میں کہا کہ ’اس آمائشی پراجیکٹ کی کامیابی اور سروے کے نتائج ہفتے میں چار دن کام کی طرف ایک اہم بریک تھرو ہے۔‘

سٹیزن ایڈوائس گیٹ ہیڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر پال اولیور نے روئٹرز کو بتایا کہ ’ملازمت پر رہنے اور ملازمت حاصل کرنے میں بہتری آئی ہے اور ٹرائل کے دوران ملازمین کی بیماری کی سطح بہت کم ہو گئی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کم وقت میں زیادہ کام کر لیتے ہیں

سروے میں بہت سے ملازمین نے بتایا کہ اُن کے لیے ایک دن زیادہ چھٹی تنخواہ کے مقابلے میں اہم ہے۔

Tags:

4 day work week countryargument for the four day work weekfour day work weekhenry ford 5-day work weekhow can i be successful in my studyhow to be more productive at workhow to build a successful coaching businesshow to start a successful life coaching businesshow to study and be successfulimprove productivity by 4 days work weekpart-time masters degree in dubaisuccess story very successful studythe 4-day workweek in the ukwork less
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سرخ جوتے (افسانہ)

Next

پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme