Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترین

تھپڑو مارنے کی ریسلنگ، کھیل یا پاگل پن؟

By Akhtar Rasool
مارچ 10, 2023 3 Min Read
0

یوں تو ریسلنگ سے سبھی واقف ہونگے لیکن کم ہی لوگ اس ریسلنگ کے بارے میں جانتے ہونگے، جس میں فریق ایک دوسرے کو تھپڑ مارتے ہیں

تھپڑوں کی اس ریسلنگ میں ایک کھلاڑی ہاتھ باندھے مخالف کے تھپڑ کا انتظار کرتا ہے۔ تھپڑ کھانے کے بعد کچھ کھلاڑی تو ہلتے بھی نہیں لیکن کچھ تھپڑ کے زور سے پیچھے جا گرتے ہیں

عالمی خبر رساں ادارے ‘ ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس کے ادارے الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ ‘یو ایف سی’ کے صدر ڈانا وائٹ تھپڑوں کی ریسلنگ کو اگلے نئے مقبول کھیل کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ ’پاور سلیپ لِیگ‘ پر اپنے ادارے کی جانب سے وسائل بھی خرچ کر رہے ہیں

ڈانا وائٹ کا خیال ہے کہ اس لیگ کے مقبول ہونے کے سو فی صد امکانات ہیں

امریکی ریاست نیواڈا کے ایتھلیٹک کمیشن نے ’پاور سلیپ لیگ‘ کے انعقاد کے لیے لاس ویگاس میں لائسنس بھی جاری کیا ہے

حالیہ دور میں سوشل میڈیا پر تھپڑوں کی ریسلنگ یا ‘سلیپ فائٹ’ کی وڈیوز کافی مقبول ہوئی ہیں۔ مشرقی یورپ کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ شیئر کی گئی ہے، جس میں ایک کھلاڑی اپنے چہرے کے بگڑ جانے کے بعد بھی کھیل جاری رکھے ہوئے ہے

ان واقعات کے بعد اس ریسلنگ کے انسانی جسم کے تحفظ سے متعلق سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ خصوصاً دماغی بیماری سی ٹی ای جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سر پر مسلسل صدمہ لگنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے

یاد رہے کہ سی ٹی ای سر پر مسلسل چوٹ لگنے سے پیدا ہونے والی ایک بیماری ہے۔ یہ بیماری رگبی کے سابق کھلاڑیوں میں دریافت ہوئی تھی۔ اس بیماری کے دوران دماغ میں لاتعداد زخم ہوجاتے ہیں جن کی وجہ سے متاثرہ شخص کو موڈ سوئنگز، ڈپریشن اور یادداشت کھو جانے جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سی ٹی ای کی تشخیص صرف پوسٹ مارٹم کے ذریعے ممکن ہے

نیواڈا میں کامبیٹ اسپورٹس کے منتظم کمیشن کے ایک سابق چیئرمین نے اس لیگ کو لائسنس دینے کے اقدام کو غلطی قرار دیا ہے۔ کنکشن لیگیسی فاؤنڈیشن کے سی ای او کرس نوونسکی کا خیال ہے کہ تھپڑوں کی ریسلنگ ایک احمقانہ فعل ہے

کرس نوونسکی کہتے ہیں ”اس میں کچھ بھی مزے دار نہیں، نہ ہی دلچسپ ہے اور نہ ہی کھیل سے متعلق ہے۔ وہ ایک احمقانہ فعل کو پیسے بنانے کا ذریعہ بنا رہے ہیں“

ڈانا وائٹ اور ان کے حمایتی تھپڑوں کی ریسلنگ پر ہونے والی تنقید کو بیس برس قبل یو ایف سی پر ہونے والی تنقید سے مشابہ قرار دیتے ہیں

’پاور سلیپ لیگ‘ کے ایک فائٹر ریان فلپس کا خیال ہے کہ اس کھیل کو سی ٹی ای سے جوڑنا درست نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ بس تھپڑ ہی تو ہے

اگر اس کھیل کے قوانین کی بات کی جائے تو اس کے دوران تھپڑوں کے تین سے پانچ راؤنڈ ہوتے ہیں، جس میں فائٹر کو تھپڑ کے بعد ہمت جمع کرنے کے لیے ساٹھ سیکنڈ دیے جاتے ہیں

ہر تھپڑ کے بعد ججز پوائنٹس دیتے ہیں، جن میں تھپڑ کی قوت اور تھپڑ کھانے والے کے ردِعمل کو نوٹ کیا جاتا ہے۔ اس فائٹنگ میں جیتنے والے کا فیصلہ ججز کے فیصلوں، ناک آؤٹ، تیکنیکی ناک آؤٹ یا ڈس کوالیفکیشن کی صورت میں کیا جاتا ہے

ڈانا وائٹ کا کہنا ہے کہ تھپڑوں کی فائٹنگ باکسنگ یا مکس مارشل آرٹس سے زیادہ محفوظ ہے کیوں کہ اس میں ایک راؤنڈ میں فائٹرز تین سے پانچ تھپڑ کھاتے ہیں جب کہ باکسنگ میں ایک میچ میں چار سو مکے کھائے جا سکتے ہیں

نوونسکی کا کہنا ہے کہ باکسنگ کے دوران مکوں کی بارش سے بچا بھی جا سکتا ہے جب کہ تھپڑوں کی فائٹنگ میں کھلاڑی تھپڑ کا پورا زور برداشت کرتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایسے ہی ہے کہ کسی کھیل سے اس کا سب سے دلچسپ حصہ نکال کر بس دماغ کو نقصان پہنچانے والا حصہ رہنے دیا جائے۔

Tags:

arm wrestlingcbs sportsextreme sportsfunny sportsfunny sports moments 2021funny sports moments footballhardcore sportspower slap: beyond the matchpower slap: road to the titlepro wrestling shortspro-wrestlingpro-wrestling newspro-wrestling todayprofessional wrestlingrooney slapsshak wrestlingShortsportSportssports entertainmentwayne rooney (award winner) slapsweird sportsworld wrestling entertainmentWrestlingwwe shorts
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

Next

سندھ: ڈاکوؤں کے خلاف نئے آپریشن کے لیے پونے تین ارب کا اسلحہ خریدنے کی منظوری اور آپریشن کی تاریخ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme