Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

تھپڑ کی گونج، ول اسمتھ کے لیے آسکر کے دروازے اگلے دس سال کے لیے بند

By Akhtar Rasool
اپریل 9, 2022 2 Min Read
0

’آسکر‘ کی 94ویں تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو تھپڑ رسید کرنے کے واقعے کے بعد اکیڈمی انتظامیہ نے ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ پر دس سال تک تقریب میں شرکت نہ کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے

اکڈمی انتطامیہ کے اس فیصلے سے قبل ہی ول اسمتھ 2 اپریل 2022 کو اپنے عمل پر شرمندہ ہوکر آسکر کی رُکنیت چھوڑنے کا اعلان کرچکے تھے

خبر رساں ادارے ’ایجنسی فرانس پریس‘ (اے ایف پی) کی رپورٹ کے مطابق اداکار ول اسمتھ کو آسکر انتظامیہ نے ان کی بدسلوکی کی بنا پر اکیڈمی اف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز میں بھی شرکت کی ممانعت کردی

رپورٹ کے مطابق آسکر کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کی جانب سے 8 اپریل 2022 سے اگلے دس سال کے لیے ول اسمتھ پابندی عائد کی گئی، جس کے بعد اب وہ ایک دہائی تک آسکر سمیت دیگر ایوارڈز تقریبات میں شرکت کے اہل نہیں کر سکیں گے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کے لیے سزا کا تعین بورڈ ممبران کی ایک میٹنگ میں کیا گیا، جس میں پابندی عائد کرنے کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اداکار سے ان کا حال ہی میں اپنی فلم کنک ریچرڈ کے نمایاں کردار ولیم ریچرڈ پر حاصل کیا گیا بہترین اداکار کا ایوارڈ واپس نہ لیا جائے

آسکر اکیڈمی کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ ول اسمتھ کی اس بدسلوکی کے بعد اکیڈمی بورڈ کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال بہترین کارکردگی کرنے والے انڈسٹری کے افراد کے لیے یہ 94 واں آسکر ایک خوشی کا موقع تھا جو کہ ول اسمتھ کے ناقابلِ قبول اور بدترین رویے کی وجہ سے ماند پڑ گیا

واضح رہے کہ ول اسمتھ نے 28 مارچ کو ہونے والی آسکر تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو اہلیہ کے بالوں پر مزاق اُڑانے پر اسٹیج پر آکر تھپڑ رسید کیا تھا

تھپڑ کی وڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی، دنیا بھر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے ول اسمتھ کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کچھ نے ان کی حمایت بھی کی

ول اسمتھ نے خود پر تنقید کے بعد کرس راک سے معافی بھی مانگی تھی اور بعد ازاں 2 اپریل کو انہوں نے آسکر موشن پکچرز اکیڈمی کی رُکنیت بھی چھوڑ دی تھی مگر اب اکیڈمی نے ان پر آئندہ ایک دہائی تک ایوارڈز تقریب میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کردی.

Tags:

HollywoodOscar AwardWill Smith
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارت میں چور پورا پُل ہی چوری کر کے لے گئے

Next

’گاڈ فادر‘ وہ فلم جس کی نقل مافیا نے کرنا شروع کر دی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme