Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

تیس سال قبل ہولوکاسٹ کا مذاق اڑانے پر اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا ڈائریکٹر برطرف

By Akhtar Rasool
جولائی 23, 2021 2 Min Read
0

ٹوکیو : جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کی افتتاحی تقریب کے ڈائریکٹر، کینتارو کوبایاشی کو برطرف کردیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے آج سے تیس سال پہلے  1990ع کے عشرے میں ہولوکاسٹ کا مذاق اُڑایا تھا

برطرفی کا یہ اعلان آج صبح اولمپکس 2020 کے صدر سیکو ہاشیموتو نے ایک میڈیا بریفنگ میں کیا

سیکو ہاشیموتو نے اعلان میں کہا کہ کوبایاشی نے 1990 کے عشرے میں ایک پروگرام کے دوران مزاحیہ انداز سے تبصرہ کرتے ہوئے ہولوکاسٹ کا مذاق اڑایا تھا جس کی وجہ سے انہیں برطرف کیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ دوسری عالمی جنگ میں نازی جرمنوں کے ہاتھوں یہودیوں کی  نسل کشی کو ’’ہولوکاسٹ‘‘ کہا جاتا ہے جس میں یہودیوں کے دعوے کے مطابق اندازاً ساٹھ لاکھ یہودی قتل کیے گئے تھے

اگرچہ کینتارو کوبایاشی نے اپنے مذکورہ تبصرے کو ’’لفظوں کا احمقانہ انتخاب‘‘ قرار دیتے ہوئے اس پر معافی مانگ لی تھی لیکن یہودیوں کی عالمی تنظیموں نے یہ معافی قبول نہیں کی تھی

یہی وجہ ہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 کی افتتاحی تقریب کےلیے کوبایاشی کی بطور سربراہ تقرری کو عالمی یہودی حلقوں میں شدید ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جارہا تھا

یہودی حقوق کی عالمی تنظیم سائمن ویزنتہال سینٹر نے خبردار کیا تھا کہ وہ اولمپکس میں کسی ایسے عہدیدار کو برداشت نہیں کرے گی جو ماضی میں  ہولوکاسٹ کو مذاق کا نشانہ بنا چکا ہو

عالمی یہودی احتجاج کے باعث ٹوکیو اولمپکس 2020 کی انتظامی کمیٹی نے افتتاحی تقریب کے ’’متنازعہ سربراہ‘‘ کو برطرف کردیا ہے تاکہ دنیا بھر میں موجود یہودیوں کی دل آزاری نہ ہو۔

Tags:

Holocausts'OlympicsTokyo2020
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یوٹیوب نے لائیواسٹریم شاپنگ کی آزمائش شروع کردی

Next

نوعمر ڈرائیور نے گلہری کو بچاتے ہوئے صدر لنکن کے گھر سے کار ٹکرادی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme