Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

جانیے ذیابیطس سے بچاؤ کے آسان حل کے بارے میں۔۔

By Akhtar Rasool
اپریل 27, 2023 4 Min Read
0

ذیابیطس ایک انتہائی پیچیدہ بیماری ہے، لیکن حال ہی میں اس سے بچاؤ کے آسان حل کے بارے میں بتایا گیا ہے

جی ہاں ، برطانیہ میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر آدھے گھنٹے میں تین منٹ کی چہل قدمی خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتی ہے

ذیابیطس چیریٹی کانفرنس کی تحقیق کے مطابق سات گھنٹے کے اندر اندر ہر آدھے گھنٹے کے وقفے سے تین منٹ کی چہل قدمی سے ذیابیطس ٹائپ ون کے مریضوں کے خون میں شوگر کی سطح میں کمی دیکھی گئی۔ یہ تحقیق کل بتیس مریضوں پر کی گئی ہے

ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں تقریباً چار لاکھ افراد ذیابیطس ٹائپ ون سے متاثر ہیں

واضح رہے کہ جب جسم کا مدافعتی نظام لبلبہ کے انسولین پیدا کرنے والے خلیوں پر حملہ کرتا ہے تو اس حالت میں لبلبہ انسولین پیدا نہیں کر پاتا اور جسم ٹائپ-1 ذیابیطس کا شکار ہو جاتا ہے

انسولین خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتی ہے۔ انسولین کی کمی کی وجہ سے خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو اس حالت سے بچنے کے لیے باقاعدہ وقفوں سے مصنوعی انسولین لینا پڑتی ہے

اگر خون میں شوگر کی مقدار زیادہ دیر تک کم رہے تو مریض کو کئی خطرناک بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ اس میں گردے کی خرابی، بینائی کی کمی اور ہارٹ اٹیک شامل ہیں

ذیابیطس یو کے میں ریسرچ کی سربراہ ڈاکٹر الزبتھ رابرٹسن کا کہنا ہے کہ ٹائپ-1 ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اپنے خون میں شوگر کی سطح پر نظر رکھنا ایک تھکا دینے والا کام ہو سکتا ہے

رابرٹسن کہتی ہیں کہ تحقیق کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ طرز زندگی میں سادہ تبدیلیاں، جیسے کہ چلتے وقت فون پر بات نہ کرنا، ذیابطیس سے بچاو میں مدد فراہم کرتی ہیں

’ہم اس کے طویل مدتی اثرات کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔‘

یونیورسٹی آف سنڈرلینڈ سے وابستہ اور اس تحقیق کے سرکردہ محقق ڈاکٹر میتھیو کیمبل کا کہنا ہے کہ وہ اس کم درجے کی سرگرمی کے ایسے نتیجے پر حیران ہیں

ان کا کہنا ہے کہ ’ایکٹیویٹی اسنیکنگ‘ ٹائپ-1 ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے ایک بڑی تبدیلی کا آغاز ہو سکتی ہے جو مزید باقاعدہ جسمانی ورزش کر سکتے ہیں۔ دوسرے لوگوں کے لیے، یہ خون میں شوگر کی سطح کو باقاعدہ رکھنے کا ایک آسان طریقہ ہو سکتا ہے۔

اس ابتدائی مرحلے کے ٹرائل میں ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بتیس افراد نے دو دن تک سات گھنٹے بیٹھنے اور آدھے گھنٹے کے وقفے سے چلنے کی ورزش کی

ایک سیشن میں انھوں نے وقفے وقفے سے واکنگ بریک لیا اور دوسرے سیشن میں وہ بیٹھے رہے

ہر سیشن کے آغاز سے اڑتالیس گھنٹے تک ان کے بلڈ شوگر کی سطح کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا گیا۔ اس دوران سب نے ایک جیسا کھانا کھایا اور ان کی انسولین کی مقدار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

اڑتالیس گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں پتا چلا کہ باقاعدگی سے چہل قدمی کرنے سے خون میں شوگر کی سطح کم رہتی ہے (6.9 ملی میٹر فی لیٹر) جبکہ مسلسل بیٹھے رہنے کے دوران یہ 8.2 ملی میٹر فی لیٹر تک رہتی ہے

ڈاکٹر کیمبل کہتے ہیں، ’حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کو ترغیب دینے کا یہ آسان طریقہ بہت بڑی آبادی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے‘

ذیابیطس کیا ہے؟

جب ہمارا جسم خون میں موجود شوگر کی مقدار کو جذب کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے تو یہ کیفیت ذیابیطس کو جنم دیتی ہے

دراصل، جب بھی ہم کچھ کھاتے ہیں، ہمارا جسم کاربوہائیڈریٹس کو توڑ کر گلوکوز میں تبدیل کر دیتا ہے

اس کے بعد لبلبہ سے انسولین نامی ہارمون خارج ہوتا ہے جو ہمارے جسم کے خلیوں کو گلوکوز جذب کرنے کی ہدایت کرتا ہے

اس سے ہمارے جسم میں توانائی پیدا ہوتی ہے

لیکن جب انسولین کا بہاؤ رک جاتا ہے تو ہمارے جسم میں گلوکوز کی مقدار بڑھنے لگتی ہے

ٹائپ 1، ٹائپ 2 ذیابیطس کیا ہے؟

ذیابیطس کی بہت سی قسمیں ہیں لیکن ٹائپ 1، ٹائپ 2 ذیابیطس سے متعلق کیسز زیادہ عام ہیں

ٹائپ 1 ذیابیطس میں، آپ کا لبلبہ ہارمون انسولین بنانا بند کر دیتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھنے لگتی ہے

اب تک سائنس دان یہ معلوم نہیں کر سکے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ لیکن اسے موروثی اور وائرل انفیکشن کسے جوڑا جاتا ہے

ذیابطیس سے متاثرہ تقریباً دس فیصد لوگ ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا ہیں

دوسری طرف ٹائپ ٹو ذیابیطس میں لبلبہ میں ضرورت کے مطابق انسولین پیدا نہیں ہوتی یا ہارمون ٹھیک سے کام نہیں کرتا۔

Tags:

Diabetesdiabetes control tipsdiabetes curediabetes foods to eatdiabetes mellitusdiabetes preventiondiabetes symptomsdiabetes treatmentfood to prevent diabetesfoods to prevent diabeteshow to control diabeteshow to prevent diabeteshow to prevent diabetes type 2prevent diabetesreverse diabetesreversing diabetesreversing diabetes ketosimple step to prevent diabetestips to prevent diabetestype 1 diabetestype 2 diabetes
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’کیا آپ اپنے پارٹنر کو اپنا واٹس ایپ دیں گے؟‘ واٹس ایپ کے نئے فیچر نئی بحث چھڑ گئی

Next

وائرل وڈیو میں موجود پاکستانی چرواہے کی کہانی۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme