Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

’کیا آپ اپنے پارٹنر کو اپنا واٹس ایپ دیں گے؟‘ واٹس ایپ کے نئے فیچر نئی بحث چھڑ گئی

By Akhtar Rasool
اپریل 27, 2023 3 Min Read
0

یہ تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے تحت اب آپ ایک ہی اکاؤنٹ چار موبائل فونز پر استعمال کر سکتے ہیں

سمارٹ فونز پر وسیع پیمانے پر استعمال کی جانے والی میسجنگ سروس واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’آج سے اب آپ ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ اپنے چار فونز پر استعمال کر سکیں گے۔‘

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس نے عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے یہ فیچر دستیاب کرنا شروع کر دیا ہے اور آئندہ ہفتوں میں ہر کسی کو اس تک رسائی ہوگی

اس سے قبل آپ صرف ایک فون اور متعدد دوسری ڈیوائسز، جیسے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر، اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ اِن کر سکتے تھے

دو ارب سے زیادہ صارفین کے ساتھ واٹس ایپ پوری دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسجنگ سروس سمجھی جاتی ہے

یہ فیچر کیسے کام کرے گا؟

اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنے دوسرے فونز پر بھی اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے۔ اگر ایک فون بند ہو تو آپ دوسرے، تیسرے یا چوتھے فون سے پیغامات بھیج سکیں گے

واٹس ایپ نے اپنے بلاگ میں بتایا ہے کہ یہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ درخواست کردہ فیچر تھا۔ ”ہر فون کے ساتھ واٹس ایپ اکاؤنٹ آزادانہ حیثیت میں منسلک ہوگا۔ اس سے آپ کے ذاتی پیغامات، میڈیا، کالز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن (پیغامات کی رازداری کی ٹیکنالوجی) حاصل ہوگی“

اس کا کہنا ہے ”اگر آپ کی پرائمری ڈیوائس طویل عرصے تک غیر فعال رہتی ہے تو یہ خود بخود لاگ آؤٹ ہوجائے گی“

واٹس ایپ کا مزید کہنا ہے کہ اب آپ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ آؤٹ کیے بغیر دوسرے فونز پر منتقل کرسکتے ہیں۔ ”اگر آپ کسی چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں تو اضافی ملازمین واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ کے ذریعے صارفین کو اپنے ہی فون سے جواب دے سکیں گے“

سروس استعمال کرنے کا طریقہ

اس کی متبادل سروسز جیسے ٹیلی گرام پر پہلے سے یہ فیچر موجود ہے

دریں اثنا واٹس ایپ نے حال ہی میں ’ون ٹائم کوڈ‘ یا ایک بار فراہم کیے جانے والے پاس ورڈ کے ذریعے اکاؤنٹ دوسری ڈیوائسز سے جوڑنے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے

واٹس ایپ کے مطابق صارفین جلد اس قابل ہوں گے کہ وہ ون ٹائم کوڈ کے ذریعے مزید ڈیوائسز پر اپنا اکاؤنٹ چلا سکیں گے اور انھیں کیو آر کوڈ کی ضرورت نہیں رہے گی

 صارفین کی رائے

واٹس ایپ کا عالمی سطح پر استعمال ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھا ہے۔ اس میسجنگ سروس کو نہ صرف ملک کے اندر بلکہ ملک کے باہر بھی اپنے دوستوں و رشتہ داروں کے ساتھ روابط قائم کرنے اور کاروباری مقاصد کے لیے بروئے کار لایا جاتا ہے

بعض صارفین نے اس نئے فیچر کا خیر مقدم کیا ہے اور اپنے تاثرات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اس کی بڑے عرصے سے ضرورت تھی

ایوشی نامی صارف نے اس فیچر کے فائدے کچھ اس طرح بیان کیے: ’میں اپنے کولیگ کے فون پر لاگ اِن کروں گی تاکہ جب بھی کبھی تاخیر سے دفتر پہنچوں تو وہ میری طرف سے جواب دے سکیں۔‘

مگر کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے مطابق ایک اکاؤنٹ کی چار فونز پر رسائی سے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں

جیسے جارج کہتے ہیں کہ واٹس ایپ کا یہ تازہ فیچر شادی شدہ جوڑوں کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ ٹوئٹر پر بعض صارفین نے یہ سوال بھی پوچھا کہ کیا آپ اپنے پارٹنر (شوہر یا بیوی) کو اپنا واٹس ایپ دیں گے؟ اس پر بھی ملا جلا ردعمل سامنا آیا

مکوش شرما صارفین کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے اپنی ڈیوائس کسی کو دی ہے تو وہ آپ کا واٹس ایپ اپنے فون پر چلا سکتے ہیں۔ ’اب لوگوں کو لنکڈ ڈیوائسز چیک کرتے رہنا ہوگا۔‘

ادھر بعض ایسے لوگ بھی تھے جنھوں نے مارک زکربرگ کو پیغام پہنچایا کہ اس نئے فیچر کے ساتھ انھیں ’تین فون بھی بھجوا دیں۔‘

Tags:

how to secure your whatsappWhatsappwhatsapp communities featureswhatsapp communitywhatsapp community featurewhatsapp community feature updatewhatsapp community featureswhatsapp community updatewhatsapp latest updatewhatsapp new featurewhatsapp new feature communitywhatsapp new featureswhatsapp new features communitywhatsapp new privacy featureswhatsapp new updatewhatsapp new update featureswhatsapp new updates
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لالیگا: 75 برس میں پہلی بار ریال میڈرڈ کے خلاف ایک انوکھا ریکارڈ

Next

جانیے ذیابیطس سے بچاؤ کے آسان حل کے بارے میں۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme