Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

جاپان کی انتہائی تیز رفتار الیکٹرک کار کے دو حیران کن عالمی ریکارڈز

By Akhtar Rasool
مئی 26, 2023 2 Min Read
0

جاپان کی الیکٹرانک کاریں بنانے والی کمپنی ’ایس پارک‘ کی تیار کی گئی گاڑی نے حال ہی میں تیز ترین رفتار سے چلنے کے دو حیران کن عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں

‘آؤل’ نامی الیکٹرک کار نے دونوں ریکارڈ شمالی انگلینڈ کے الوینگٹن ایئر فیلڈ میں بنائے

کار نے ایک چوتھائی میل کا سفر 318.85 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے طے کیا، جب کہ ایک میل کا آٹھواں حصہ 309.02 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے طے کر کے دو عالمی ریکارڈز بنائے

’ایس پارک‘ کی یہ تیز ترین کار صرف 1.72 سیکنڈز یعنی دو سیکنڈز سے بھی کم وقت میں صفر سے 96 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار تک کی اسپیڈ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے

اس الیکٹرک کار کی بیٹریوں کو چارج کرنے کے لیے صرف چالیس منٹ درکار ہوتے ہیں

ایک بار جب الیکٹرک گاڑی مکمل چارج ہو جائے تو یہ کار لگ بھگ چار سو کلو میٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہے

واضح رہے کہ اس گاڑی کی سب سے زیادہ رفتار 418 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے

جہاں اس الیکٹرک کار میں کئی خصوصیات ہیں، وہیں اس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہے

‘آؤل’ کو خریدنے کے خواہشمند افراد کو اس کے لیے 25 لاکھ پاؤنڈز (لگ بھگ 85 کروڑ روپے) کی ادائیگی کرنا ہوگی

واضح رہے کہ جاپان کے شہر اوساکا کی یہ کمپنی 2015ع سے الیکٹرک الٹرا پرفارمنس گاڑیوں کی تیاری پر کام کر رہی ہے

اس کمپنی میں لگ بھگ ساڑھے تین ہزار ملازمین کام کرتے ہیں، جب کہ دنیا کے مختلف ممالک میں اس کے پچیس دفاتر ہیں۔

Tags:

2023 electric caraspark electricaspark owl electricbest electric carbest electric carsElectricElectric CarElectric Carselectric cars 2021electric cars 2022electric cars in 2022electric cars priceelectric cars usaelectric hypercarelectric powerelectric rangeelectric sports carelectric supercarelectric vehiclefastest electric carfastest electric car on earthfastest electric carsnew electric carnext electric car
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اینڈرائڈ صارفین پلے اسٹور پر موجود اس ایپ سے ہوشیار رہیں!

Next

18 ارب ڈالر جرمانے سے بچنے کے لئے امریکا پاک-ایران گیس پائپ لائن کی اجازت دے، پاکستان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme