Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

جنوبی افریقہ کرکٹ نے مارک باؤچر پر نسلی تعصب کے الزامات واپس لے لیے

By Akhtar Rasool
مئی 12, 2022 3 Min Read
0

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق 45 سالہ سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کو کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے نسلی تعصب کے الزامات کا سامنا تھا جس کا نتیجہ ان کی برطرفی کی صورت میں نکل سکتا تھا

جنوبی افریقہ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر کے خلاف تمام تر الزامات واپس لیے جانے کے بعد تادیبی کارروائی بھی روک دی گئی ہے جو کہ 16 مئی کو شروع ہونی تھی

جنوبی افریقہ میں کرکٹ کو کنٹرول کرنے والے ادارے نے جاری بیان میں تسلیم کہا ہے کہ تادیبی کارروائی کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے

سوشل جسٹس اور نیٹ ورکنگ (ایس جے این) نے کرکٹ میں امتیازی سلوک کے حوالے سے پچھلے سال سماعت کے تھی، اس کے بعد مارک باؤچر کے خلاف الزامات سامنے آئے تھے

باؤچر پر سابق ساتھی پال ایڈمز نے الزام لگایا تھا کہ میچوں کے بعد جرمانے عائد کیے جانے والے اجلاس میں انہوں نے نسلی توہین آمیز الفاظ میں گانے گائے تھے

ایڈمز نے اعلان کیا تھا کہ وہ سماعت میں گواہی دینے کے لیے تیار نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے ایس جے این محتسب میں کسی خاص کھلاڑی کے خلاف نہیں بلکہ ٹیم کے مجموعی کلچر کے حوالے سے بیان دیا تھا

جنوبی افریقہ کرکٹ نے بیان میں بتایا تھا کہ باؤچر نے ایڈمز سے معافی مانگ لی تھی جسے قبول کر لیا گیا تھا

مارک باؤچر پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے سیاہ فام اسسٹنٹ کوچ اینوک نکوے کو بھی سائیڈ لائن کر دیا تھا جس کے بعد نکوے نے استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم نکوے بھی گواہی دینے کے لیے تیار نہیں تھے

مارک باؤچر پر مزید یہ بھی الزام تھا کہ باؤچر ‘سیاہ فام شہریوں کی زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں’ تحریک میں یکجہتی کا اظہار کرنے کی مہم کے تنازع کو بھی مؤثر انداز میں سنبھال نہیں سکے

جنوبی افریقہ کرکٹ نے بتایا کہ ان کے وکلا نے گواہوں سے مشاورت کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ان تینوں الزامات کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا

ڈائریکٹر کرکٹ گریم اسمتھ کو بھی حال ہی میں الزام سے بری کر دیا گیا ہے۔ باؤچر کی طرح ان کو بھی ایس جے این محتسب کی سماعت کے بعد الزامات کا سامنا تھا

ایڈووکیٹ ڈومیسا نٹ سی بیزا نے دلائل دیے کہ باؤچر کے خلاف الزامات کو خارج کر دیا جائے گا

چیئرمین کرکٹ بورڈ لاسن نائیڈو نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کرکٹ نے اس عزم کا مظاہرہ کیا تھا کہ ایس جے این کی سماعت میں اٹھائے جانے والے معاملات کو مکمل سنجیدگی سے لیا جائے گا اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا

ان معاملات میں الزامات واپس لینے کے فیصلے کو حتمی تصور کیا جائے گا اور جنوبی افریقہ کرکٹ اور مارک باؤچر کرکٹ کے میدانوں میں واپسی پر توجہ کو مرکوز کریں گے۔ مارک باؤچر کے ساتھ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 تک معاہدہ ہے

جنوبی افریقہ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو موسکی نے تسلیم کیا کہ باؤچر کے لیے یہ بہت مشکل وقت تھا

جنوبی افریقہ کے بڑے تاجروں نے باؤچر کے دفاع کے لیے ایک اعلیٰ قانونی ٹیم کو جمع کیا تھا

Tags:

biasBlack formCricket AfricaMark BoucherRace biasRacial BiasRacial prejudice
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شدید گرمی،آسمان سے پرندے گرنے لگے

Next

سندھ میں پانی کی سنگین قلت کے باوجود پنجاب میں دو متنازع نہریں کھول دی گئیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme