Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

جنگ تیسرے ہفتے میں داخل, یوکرین میں بچوں کے ہسپتال پر بمباری: روس کی تردید

By Akhtar Rasool
مارچ 10, 2022 3 Min Read
0

یوکرین نے کہا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کی بحفاظت منتقلی کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود روسی طیاروں نے آج ماریوپول شہر میں بچوں کے ایک ہسپتال پر بمباری کی اور مریضوں کو ملبے تلے دفن کر دیا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے روس پر ’نسل کشی‘ کا الزام عائد کیا۔

تاہم روس نے ان رپورٹس کو ’جعلی خبریں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت ایک سابقہ زچگی ہسپتال کی تھی جس پر طویل عرصے سے فوجیوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔

ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا کہ ’یہ روسی فیڈریشن کیسا ملک ہے جو ہسپتالوں سے ڈرتا ہے، زچگی کے ہسپتالوں سے ڈرتا ہے اور انہیں تباہ کر دیتا ہے؟‘۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اس حملے کو ظلم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ہسپتال کے ملبے تلے بچوں سمیت لوگ موجود ہیں۔

حکام نے کہا کہ وہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے ہسپتال پر بمباری کو ’معصوم شہریوں پر فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال‘ قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔

تاہم اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے ٹوئٹر پر کہا ’جعلی خبریں اس طرح جنم لیتی ہیں۔

ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

یوکرین کی وزارت خارجہ نے ویڈیو فوٹیج پوسٹ کی جسے مذکورہ ہسپتال کی ویڈیو کہا گیا، ویڈیو میں ہسپتال کی 3 منزلہ عمارت میں کھڑکیوں کی جگہ گڑھے دکھائی دیے، جائے وقوع پر ملبے کے بڑے بڑے ڈھیر بھی جمع نظر آئے۔

ڈونیٹسک کے گورنر نے بتایا کہ حملے میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے کہا کہ وہ ماریوپول میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادارے کے ایک ترجمان نے مزید کہا کہ یہ واقعہ آبادی والے علاقوں میں ہتھیاروں کے اندھا دھند استعمال سے متعلق ہماری گہری تشویش میں اضافہ کرتا ہے۔

جنگ تیسرے ہفتے میں داخل
یوکرین میں روس کی جنگ تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے، بمباری کے نتیجے میں ہزاروں لوگوں کے مارے جانے، 20 لاکھ سے زیادہ پناہ گزین اور ہزاروں لوگوں کے شہروں میں محصور ہونے کے باوجود اس کے اعلان کردہ مقاصد میں سے اب تک کوئی بھی حاصل نہیں ہو سکا۔

ماسکو کی جانب سے یوکرین کی فوج کو کچلنے اور صدر ولادیمیر زیلنسکی کی مغرب نواز منتخب حکومت کو بے دخل کرنے کے اس جنگ کے بیان کردہ مقاصد اب تک حاصل نہیں کیے جاسکے ہیں۔

برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا کہ کیف کے شمال مغرب میں ایک طویل روسی فوجی قافلے نے ایک ہفتے کے دوران بہت کم پیش رفت کی ہے اور اسے مسلسل نقصانات کا سامنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جیسے جیسے جانی نقصانات بڑھیں گے، روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ان نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں ان کی افواج کی پیش قدمی منصوبہ بندی اور شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے۔

روس اپنے پڑوسی ملک کو غیر مسلح کرنے اور ان رہنماؤں (جسے وہ ’نو نازی‘ کہتا ہے) کو بے دخل کرنے کے لیے اپنی اس دراندازی کو ’خصوصی آپریشن‘ قرار دیتا ہے۔

Tags:

EuropeGenocideNATORussiaUkraineUkrainian Genocide
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کرکٹ کے نئے قوانین رواں سال آکتوبر سے لاگو ہونگے

Next

پلاسٹک ری سائیکلنگ ماحول دشمن ’زہریلے فضلے‘ کی وجہ: امریکی ماحولیاتی ادارہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme