Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

جگر کی عام ترین بیماری سے بچانے میں مددگار غذا

By Akhtar Rasool
اپریل 21, 2023 2 Min Read
0

جگر میں چربی کا عارضہ دنیا بھر میں جگر کی بیماریوں میں سب سے عام دائمی بیماری ہے، جو اکثر اوقات جان لیوا ثابت ہوتی ہے

تاہم ایک نئی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ پروٹین اور کم کیلوریز والی غذا کا استعمال جگر پر چڑھنے والی اس نقصان دہ چربی کو گھلانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے

جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے کو اکثر موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ 2، ہائی بلڈ پریشر اور لپڈ عوارض سے جوڑا جاتا ہے اور اگر اس کا علاج نہ ہو تو جگر پر خراشوں سے موت کا خطرہ ہو سکتا ہے

اس بیماری کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں غیر صحت مندانہ طرز زندگی یعنی زیادہ چربی اور زیادہ چینی والی غذاؤں کا استعمال، ورزش سے گریز اور دیگر۔ یہ وہ عوامل ہیں جو پہلے ہی طبی تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہو چکے ہیں

طبی جریدے جرنل ’لیور انٹرنیشنل‘ میں شائع تحقیق میں جائزہ لیا گیا کہ زیادہ پروٹین والی غذا جگر کی چربی کی مقدار پر کس طرح کا مثبت اثر مرتب کرتی ہے

جرمن انسٹیٹوٹ آف ہیومین نیوٹریشن پوٹس ڈیم ریبریوکی کے محققین کا کہنا تھا کہ نئے نتائج سے ہمیں پروٹین والی غذاؤں کے اثرات کے بارے میں زیادہ گہرائی سے علم ہوتا ہے

تحقیق کے دوران موٹاپے کے شکار اُنیس افراد کو شامل کیا گیا، جن کو تین ہفتوں تک زیادہ یا کم پروٹین والی غذاؤں کا استعمال کرایا گیا، جبکہ جگر کے نمونے سرجری کے ذریعے حاصل کیے گئے

ان نمونوں کا تجزیہ کرنے سے ثابت ہوا کہ کم کیلوریز اور زیادہ پروٹین سے بھرپور غذائیں جگر پر چربی کو کم پروٹین والی غذاؤں کے مقابلے میں زیادہ موثر طریقے سے گھلاتی ہیں

محققین نے دریافت کیا کہ زیادہ پروٹین کے استعمال کے نتیجے میں جگر کی 40 فیصد چربی گھل گئی، جبکہ کم پروٹین والے گروپ میں کوئی فرق دیکھنے میں نہیں آیا

تاہم دونوں گروپس کے افراد کے جسمانی وزن میں پانچ کلوگرام کمی دیکھنے میں آئی

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج کی تصدیق کے لیے مزید بڑے پیمانے پر تحقیق جاری رکھنی ہوگی، تاکہ کم چربی اور زیادہ پروٹین والی غذا کے استعمال کا مشورہ دیا جا سکے، جو جگر پر چربی کے عارضے کی روک تھام کے لیے بھی موثر ثابت ہوگا

واضح رہے کہ پروٹین سے بھرپور غذائیں جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے حالیہ برسوں میں ان کی مقبولیت بھی بڑھی ہے

پروٹین مالیکیولز کا ایک پیچیدہ گروپ ہے، جو جسم کے لیے ہر طرح کے کام کرتا ہے، یہ بالوں، ناخنوں، ہڈیوں اور مسلز کو بناتا ہے

پروٹین سے ٹشوز اور اعضا کو ان کی ساخت ملتی ہے اور یہ جز ان کے افعال میں بھی مدد دیتا ہے

پروٹین مختلف اقسام کی ہوتی ہے، تو صحت بخش اور کم چکنائی والے ذرائع کو ترجیح دیں، انڈے، پھلوں اور سبزیوں کے ذریعے آپ پروٹین کے ساتھ متعدد وٹامنز، منرلز اور فائبر حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ اعتدال میں رہ کر سرخ گوشت اور چکن کھانے سے بھی پروٹین کا حصول آسان ہوتا ہے۔

Tags:

alcoholic liver diseasebreakfast foods for fatty liver diseasefatty liverfatty liver dietfatty liver diseasefatty liver foods to eat listfatty liver symptomsfatty liver treatmentfoods that cause liver diseasehow to prevent non-alcoholic fatty liver diseaseLiverliver diseaseliver disease how to treatliver disease symptomsliver disease treatmentnon-alcoholic fatty liver diseasenonalcoholic fatty liver disease
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں پولیس اہلکار ’سنگین جرائم میں ملوث‘، متعدد معطل

Next

آٹھویں گریڈ کے دو پاکستانی امریکی طالب علموں نے نابینا افراد کے لیے سمارٹ چھڑی تیار کر لی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme