Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحت

جگر کی چربی سے ذہنی و دماغی مسائل پیدا ہونے کا انکشاف

By Akhtar Rasool
دسمبر 31, 2022 2 Min Read
0

برطانوی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک قلیل مدتی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جگر چربی انسان کی ذہنی و دماغی صحت کو بھی متاثر کر سکتی ہے

واضح رہے کہ جگر پر چربی بڑھنے کی متعدد وجوہات ہیں، جس میں عام سبب شراب و سگریٹ نوشی بھی ہے، تاہم غذائی عادتوں کے علاوہ موٹاپا بھی جگر پر چربی کے بڑے اسباب ہیں

جگر پر موٹاپے اور غذائی عادتوں کے باعث ہونے والی چربی کو ’نان الکوحلک فیٹی لوور ڈیزیز‘ (این اے ایف ایل ڈی) کہا جاتا ہے اور ماہرین کی تازہ تحقیق میں اسے بھی دماغی اور ذہنی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے

لندن کے کنگز کالج، یونیورسٹی آف لوسانے اور روجر ولیم انسٹیٹیوٹ آف ہیپاٹولاجی کے ماہرین کی جانب سے اسی حوالے سے ایک تحقیق کی گئی، جس سے معلوم ہوا کہ جگر پر زیادہ چربی سے ذہنی و دماغی صحت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں

’برٹش لور ٹرسٹ‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے اس حوالے سے چوہوں پر تحقیق کی اور انہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کرکے انہیں مختلف طرح کی چکنائی سے بھرپور اور چکنائی کے بغیر غذائیں دیں

ماہرین نے چوہوں کے دونوں گروپس کو سولہ ہفتوں تک غذائیتیں دینے کے بعد ان کے متعدد ٹیٹس کیے اور ان کے جگر کی چربی سمیت ان کی ذہنی و دماغی صحت کا جائزہ لیا

علاوہ ازیں ماہرین نے چوہوں کی دیگر جسمانی صحت کا بھی جائزہ لیا

جائزوں کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جن چوہوں کو چکنائی والی غذائیں دی گئی تھیں، ان کے جگر میں نہ صرف چربی پیدا ہوئی بلکہ اس سے ان کے دماغ اور ذہن پر بھی اثرات پڑے

نتائج سے پتہ چلا کہ جگر میں چربی جمع ہونے سے دماغ کو صحتمند آکسیجن کی فراہمی میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں، جس سے دماغ اور ذہن میں تناؤ اور سوزش پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

ماہرین کے مطابق جگر میں چربی بڑھنے سے انسولین کےخلاف بھی مزاحمت بڑھ سکتی ہے اور وہاں پر جمع ہونے والی چربی دماغ پر اثرات مرتب کرکے اسے غیر فعال بنا سکتی ہے

سائنسدانوں کے مطابق موٹاپے کا شکار زیادہ تر افراد اور غیر صحت مند غذائیں کھانے والے افراد جہاں جگر کی چربی کا شکار بن جاتے ہیں، وہیں ان میں ذہنی مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں اور تحقیق میں ڈپریشن کا جگر کی چربی سے تعلق پایا گیا

ماہرین نے مذکورہ تحقیق پر مزید وسیع تحقیق پر زور دیا اور کہا کہ جگر کی چربی کے ذہنی و دماغی صحت سمیت دیگر جسمانی صحت پر پڑنے والے اثرات کو بھی جانچا جائے۔

Tags:

can cirrhosis cause fatty livercirrhosis of the liverdigestive problem and fatty liverfatty liverfatty liver and bowel movementsfatty liver causesfatty liver dietfatty liver diseasefatty liver exercisefatty liver preventionfatty liver symptomsfatty liver treatmentfibrosis of the liverketo and fatty liverLiverliver diseaseliver problem and treatmentnonalcoholic fatty liver diseasesymptoms of fatty liver diseasetreatment of fatty liver
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ کی جیل میں افغان بچوں کی قید کا معاملہ، حقیقت کیا ہے؟

Next

نسل پرست انگریز کی جانب سے کرکٹر عظیم رفیق کے باغ میں رفع حاجت کا واقعہ۔۔ آخر معاملہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme