Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

’حق دو تحریک‘ کارکنان کی گرفتاریاں: بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر

By Akhtar Rasool
جنوری 4, 2023 2 Min Read
0

گوادر میں حق دو تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

یہ درخواست تربت بار کے صدر مہر اللہ ایڈوکیٹ نے دائر کی، جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ گوادر میں غیر قانونی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں

درخواست کے مطابق گوادر میں چھاپے مار کر چادر اور چاردیواری کی پامالی کی جا رہی ہے اور تھری ایم پی او کے تحت لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ حکومت اور انتظامیہ کو ’غیر قانونی‘ اقدامات سے روکے

درخواست میں چیف سیکریٹری بلوچستان، سیکریٹری داخلہ اور ضلعی انتظامیہ گوادر کو فریق بنایا گیا ہے

دوسری جانب حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف گوادر اور دوسرے تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں

تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، لوگوں کو اشتعال دلانا اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ یہ مقدمہ نائب تحصیل دار بلیدہ کیچ غلام فاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں وقوعے کی تاریخ 26 دسمبر اور مقدمے کے اندراج کی تاریخ 29 دسمبر ہے۔

ملزموں کے خلاف 337، 186/114، 150/ 153، 147/149، 477/ 504، 341/353 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

ادھر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 26 دسمبر سے شروع ہونے والا گوادر آپریشن تاحال جاری ہے۔ پورا گوادر معاصرے میں ہے اور کرفیو کا سماں ہے

دوسری جانب حکومت نے گوادر میں مواصلاتی رابطے بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے،تاہم وہاں رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ صرف موبائل فون سروس بحال ہوئی ہے لیکن انٹرنیٹ بدستور بند ہے۔

Tags:

baloch gwadar protestBalochistanbalochistan protestGwadargwadar cpec protestGwadar Protestgwadar protest newsgwadar protest todaygwadar protestsgwadar residents protestgwadar residents protests for basic rightsgwadar women protestmass protests in gwadarmassive protests in gwadarprotest in gwadarprotest in gwadar todayprotests erupt in pakistan gwadarprotests in gwadartoday protest in gwadarwomen stage protest in balochistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹکڑوں میں بٹی کہانی (افسانہ)

Next

’بیٹا 26 دن لاپتہ رہنے کے بعد ملا تو پتہ چلا اس کا گردہ نکال لیا گیا‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme