Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

حکومتوں سے زیادہ لوگوں کا کاروباری اداروں پر اعتماد

By Akhtar Rasool
جنوری 16, 2023 4 Min Read
0

پبلک ریلیشنز اور مارکیٹنگ کنسلٹنگ امریکی فرم ایڈلمین کے ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں لوگ اپنی معاشی امیدوں کے متعلق پہلے سے کہیں زیادہ مایوس ہیں اور تیزی سے تقسیم ہوتی دنیا میں حکومتوں، غیر منافع بخش اداروں اور میڈیا جیسے دیگر اداروں کے مقابلے میں کاروباری اداروں پر کہیں زیادہ اعتماد کرتے ہیں

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں رواں ہفتے ورلڈ اکنامک فورم میں کاروباری اشرافیہ اور حکومتی رہنما جمع ہوں گے

اس موقعے پر جاری کیے گئے اٹھائیس ممالک کے آن لائن سروے سے پتہ چلتا ہے کہ کم لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کا خاندان آنے والے پانچ برسوں میں بہتر ہو جائے گا

جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے حالات بہتر ہونگے، ان کی تعداد گذشتہ سال کی پچاس فی صد سے کم ہو کر چالیس فی صد رہ گئی ہے اور یہ چوبیس ممالک میں اب تک کی کم ترین سطح ہے

اس کی وجہ یہ ہے کہ 89 فی صد افراد کو اپنی ملازمتیں چھن جانےکا خدشہ ہے، 74 فیصد کو افراط زر، 76 فیصد کو موسمیاتی تبدیلی اور 72 فیصد کو جوہری جنگ کی فکر ہے

ایڈلمین ٹرسٹ بیرومیٹر یہ بھی بتاتا ہے کہ 62 فیصد جواب دہندگان کاروبار کو قابلیت اور اخلاقی سمجھتے ہیں، جبکہ 59 فیصد غیر سرکاری ایجنسیوں، 51 فیصد حکومتوں اور 50 فیصد کا میڈیا کے بارے میں یہی خیال ہے

اس کی وجہ وہ سلوک تھا جو کمپینوں نے ملازمین کے ساتھ کرونا وبا کے دوران روا رکھا، دوبارہ دفاتر کھولے اور ساتھ بہت سے کاروباری اداروں نے یوکرین پر حملے کے بعد روس سے نکلنے کا عہد بھی کیا

لوگوں کا اب بھی کہنا ہے کہ وہ سی ای اوز سمیت حکومتی رہنماؤں اور صحافیوں پر بھی اعتماد نہیں کرتے جبکہ اپنے کارپوریٹ ایگزیکٹوز، ساتھیوں اور پڑوسیوں پر بھروسہ کرتے ہیں۔ 76 فیصد جواب دہندگان نے سائنس دانوں پر سب سے زیادہ بھروسہ کیا

ایڈلمین کے سی ای او رچرڈ ایڈلمین کہتے ہیں ”کاروبار پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی وجہ سے سی ای اوز سے اس بات کی توقعات پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہیں کہ وہ سماجی مسائل پر ایک اہم آواز بنیں“

انہوں نے کہا ”چھ میں سے ایک جواب دہندہ موسمیاتی تبدیلی، معاشی عدم مساوات اور افرادی قوت کی بحالی جیسے مسائل پر کاروباری اداروں کی جانب سے زیادہ سماجی شمولیت کا خواہاں ہے“

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کو ان موضوعات میں پڑنے کی وجہ سے شدید تنازعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 52 فیصد کا کہنا ہے کہ تقسیم کرنے والے سماجی مسائل سے نمٹنے کے دوران کاروبار سیاست سے نہیں بچ سکتے

غیر یقینی صورتحال کے باوجود، لوگ چاہتے ہیں کہ کمپنیاں ان کے لیے کھڑی ہوں۔63 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے عقائد اور اقدار کی بنیاد پر برانڈز خریدتے ہیں یا ان کی وکالت کرتے ہیں

زیادہ تر جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، معاشی عدم مساوات اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے کاروباری اداروں کو زیادہ کام کرنا چاہیے

سروے میں کہا گیا کہ یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے ،جب سماجی تقسیم نے ایک ’پولرائزڈ دنیا‘ کو جنم دیا ہے، جس نے لوگوں کو یہ احساس دلایا کہ وہ اپنے اختلافات ختم نہیں کر سکتے یا یہاں تک کہ مختلف عقیدے رکھنے والوں کی مدد کرنے کے لیے بھی تیار نہیں

ایک تہائی سے بھی کم جواب دہندگان نے کہا کہ وہ کسی ایسے شخص کی مدد کریں گے، اس کے ساتھ رہیں گے یا کام کریں گے، جس کا نقطہ نظر ان سے مختلف ہو

چھ ممالک ارجنٹینا، کولمبیا، امریکہ، جنوبی افریقہ، اسپین اور سویڈن کو حکومت پر عدم اعتماد اور مشترکہ شناخت کے فقدان کی وجہ سے شدید پولرائزڈ ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر تقسیم پر توجہ نہیں دی گئی تو لوگوں کو خدشہ ہے کہ اس کا نتیجہ تعصب اور امتیازی سلوک، سست معاشی ترقی اور سڑکوں پر تشدد کی صورت میں نکلے گا

سروے میں شامل چالیس فیبصد سے زائد افراد کا خیال ہے کہ حکومتوں اور کمپنیوں کو سماجی مسائل حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور لوگوں کو اکٹھا کرنے کی ذمہ داری سب سے زیادہ قابل اعتماد ادارے یعنی کاروبار پر عائد ہوتی ہے

زیادہ تر جواب دہندگان یعنی 64 فیصد نے کہا کہ سیاستدانوں اور میڈیا اداروں کو سپورٹ کرنے والی کمپنیاں جو اتفاق رائے پیدا کرتی ہیں، تہذیب کو بڑھانے اور معاشرے کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گی

واضح رہے کہ ایڈلمین ٹرسٹ بیرومیٹر نے یکم نومبر سے 28 نومبر تک ارجنٹینا سے لے کر سعودی عرب اور امریکہ تک اٹھائیس ممالک میں بتیس ہزار سے زائد افراد کا آن لائن سروے کیا۔

Tags:

big governmentblavatnik school of governmentBusinessbusiness ethicsbusiness leadersbusiness newsFederal Governmentfox businessGovernmentgovernment (quotation subject)government programsgovernment spendinggovernment trustlebanese governmentnational governmentPakistan Governmenttrusttrust businesstrust business structuretrust business structure australiatrust distribution exampletrust in governmenttrust in tech
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آخری بوند (افسانہ)

Next

کراچی میں میئر کا انتخاب کس طرح ہوگا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme