Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

خاتون جج سے متعلق متنازع بیان: عمران خان معافی کے بجائے الفاظ واپس لینے پر آمادہ

By Akhtar Rasool
اگست 30, 2022 2 Min Read
0

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق متنازع الفاظ واپس لینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جواب جمع کروا دیا، جواب ایڈووکیٹ حامد خان کی جانب سے جمع کروایا گیا۔ عمران خان نے توہین عدالت شوکاز نوٹس پر معافی نہیں مانگی

عمران خان نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ رجسٹرار ماتحت عدلیہ کے جج کے ریفرنس کے بغیر توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا، ’’آپ سب شرم کریں‘‘ کے الفاظ کسی اور انداز میں ادا تھے جن کو رجسٹرار توہین آمیز سمجھا ہے۔ ریلی سے خطاب میں اگر ایسے الفاظ نکلے جو عدالت کو ناگوار لگے تو انہیں واپس لینے کو تیار ہوں لیکن نیت توہین عدالت کی نہیں تھی اس لیے شوکاز نوٹس واپس لیا جائے

عمران خان کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ انہیں بہت سنجیدہ غلط فہمی ہوئی تھی، وہ سمجھے تھے زیبا چوہدری جوڈیشل افسر نہیں بلکہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ ہیں جو وفاقی حکومت کی ہدایات پر کام کر رہی ہیں۔ توہین عدالت نہیں کی میری تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، رجسٹرار نے صرف چند الفاظ نوٹ کیے، میڈیا میں ایسے رپورٹ ہوا جیسے قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا ارادہ رکھتا ہوں جبکہ میں نے پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے

عمران خان نے اپنے جواب میں کہا اس کو عارضی جواب سمجھا جائے کیونکہ ماتحت عدالت کا ریکارڈ نہیں مل سکا اس لیے محدود معلومات کی بنیاد پر جواب تیار کیا ہے۔

دوسری جانب عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ بدھ کے روز ڈھائی بجے سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری سے متعلق بیان پر توہین عدالت کیس کی کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے

Tags:

apologizingControversial statementfemale judgeImran Khantake back words
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

راولپنڈی کے اسپتال میں نومولود لڑکے و لڑکی کی تبدیلی، دونوں خاندانوں کا بیٹی لینے سے انکار

Next

عراق: پرتشدد واقعات میں متعدد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme