Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

’خاوند کو کیسے قتل کریں‘ لکھنے والی مصنفہ خاوند کے قتل کی مجرم قرار

By Akhtar Rasool
مئی 26, 2022 2 Min Read
0

’اپنے خاوند کو کیسے قتل کریں‘ نامی تحریر لکھنے والی امریکی مصنفہ کو جیوری نے ان کے خاوند کے قتل کا مجرم قرار دے دیا ہے

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں جیوری نے بدھ کو آٹھ گھنٹے کی بحث کے بعد رومانوی ناول لکھنے والی 71 سالہ مصنفہ نینسی کریمپٹن بروفی کو اپنے خاوند ڈینئل بروفی کو گولی مار کر قتل کرنے کا مجرم قرار دیا

استغاثہ نے کہا کہ مصنفہ نے ایسے ناول لکھے ہیں، جن کے عنوانات ہیں: ’غلط خاوند‘ اور ’غلط محبوب‘ اور ’غلط کبھی اتنا صحیح نہیں تھا،‘ اور وہ اس جرم کے ارتکاب سے قبل مالی مسائل کا شکار تھیں

استغاثہ کے مطابق نینسی بروفی نے جون 2018ع میں اپنے خاوند کے دل پر دو بار گولی چلا کر انہیں قتل کر دیا تھا

نینسی بروفی جرم سے انکار کرتی ہیں۔ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جائے واردات پر نظر آ رہی ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ جائے واردات کا اس لیے معائنہ کر رہی تھیں کہ انہیں اپنے ناول کے لیے مواد مل سکے

استغاثہ کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ زیادہ یاد نہیں ہے

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے ایک پستول ضرور خریدا تھا مگر اس کا مقصد ناول کے لیے تحقیق کرنا تھا، اور وہ اس بات سے بھی انکار کرتی ہیں کہ اس قتل کا مقصد انشورنس کے لاکھوں ڈالر حاصل کرنا تھا اور انہیں خاوند کے مرنے کے بعد ملے

نینسی کو بہت جانی مانی ناول نگار نہیں ہیں اور اپنے زیادہ تر ناول بھی وہ خود شائع کرواتی ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ایک بلاگ لکھا تھا، ’اپنے خاوند کو کیسے قتل کریں‘ (How to kill your husband) جو اب بھی نیٹ پر دستیاب ہے۔ اس میں کریمپٹن نے شوہروں کو قتل کرنے کے طریقے بیان کیے ہیں

انہوں نے اپنے بلاگ میں خاوند کو قتل کرنے کے متعدد طریقے بیان کیے تھے۔ انہوں نے زہر کے بارے میں لکھا کہ اسے استعمال نہ کریں کیوں کہ اس کا آسانی سے سراغ لگایا جا سکتا ہے۔ چاقو میں مسئلہ یہ ہے کہ اس کے لیے شکار کے بہت قریب جانا پڑتا ہے۔ پستول بہتر ہیں لیکن یہ شور بہت مچاتے ہیں اور انہیں چلانے کے لیے ایک خاص مہارت درکار ہوتی ہے

اخبار ’اوریگونیئن‘ کے مطابق کریمپٹن کے وکیلوں کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے

انہوں نے اس موقعے پر کہا، ’میں پوچھتی ہوں قتل کا محرک کہاں ہے؟ (اگر یہ کہانی کسی ناول میں لکھی ہوتی تو) ایڈیٹر ہنس پڑتا اور کہتا، ’میرا خیال ہے تمہیں اس کہانی پر مزید محنت کی ضرورت ہے۔ اس کی کہانی میں بہت بڑا خلا ہے‘

نینسی کو ستمبر 2018ع میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور وہ اب تک پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ان کی سزا کا تعین 13 جون کو ہوگا۔ انہیں عمر قید کا سامنا ہو سکتا ہے.

Tags:

AmericaAuthorFiction WritersHow to kill her husbandKilled Husband
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وہ اسٹیڈیم، جہاں سے کھلاڑیوں کو بھگا کر سرکاری افسر کے کتے کے لیے خالی کرا دیا جاتا ہے

Next

”یہ ہم ہیں، یہ ہمارے اعلیٰ تعلیمی ادارے ہیں اور یہ ان اداروں کا معیار ہے!“

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme