Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

خلائی مخلوق کی طرح دکھائی دینے والا عجیب الخلقت کیڑا

By Akhtar Rasool
ستمبر 23, 2021 2 Min Read
1

برازیل : ہماری دنیا گوناگون جانداروں سے بھری ہوئی، جن میں برازیل کے بارانی جنگلات کا ایک عجیب و غریب کیڑا بھی شامل ہے

اپنی ظاہری ہئیت کی وجہ سے یہ اس دنیا کی مخلوق نہیں لگتا، ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی سائنس فکشن فلم کا کردار ہو

اس کیڑے کا حیاتیاتی نام ’بوسائیڈیئم گلوبیولارے‘ ہے، جسے برازیل کا ٹری ہوپر کہا جاتا ہے۔ اس کیڑے کی جسامت مٹر کے دانے جتنی ہے

سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کے سر پرچار سے پانچ گیند نما ابھار ہیں، جو کسی اینٹینا کی طرح لگتے ہیں۔ اس پر باریک بال ہوتے ہیں جو شاید کسی سینسر کا کام کرتے ہیں۔ تاہم سائنسداں اب بھی اس کے اصل کردار سے واقف نہیں

اسی کیڑے کی دیگر اقسام پر بارہ سنگھے کی طرح کی ساخت ہوتی ہے، جس سے یہ مزید ہولناک نظر آتا ہے

کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ گول ساختوں سے بھرے کیڑے کا جعلی سر کسی سینگ کی مانند ہے، جس سے وہ دوسروں پر حملہ کرتا ہے لیکن اس کے وڈیو ثبوت نہیں مل سکے

تاہم چند دیگر ماہرِ حشرات کا خیال اس سے یکسر مختلف ہے، ان کے مطابق یہ عجیب و غریب سر ایک طرح کی فنگس سے ملتے جلتے ہیں، جن کی بدولت وہ چیونٹیوں کے دماغ کو قابو کرکے انہیں زومبیز بناتی ہیں۔ آخر میں یہ فنگس چیونٹیوں کو اندر سے پھاڑ کر باہر نکل آتی ہے

 

واضح رہے کہ ٹری ہوپر درحقیقت سیکیڈا کیڑے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی تین ہزار ذیلی اقسام ہیں، جو انٹارکٹیکا چھوڑ کر دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں۔ تاہم برازیلی کیڑا اس سے قدرے مختلف ہے.

ماحول و ماحولیات کی خبریں:

  • یہ مونارک تتلیاں ہر سال ہزاروں میل پرواز کرتی ہیں!

  • ماحولیاتی بہتری کے لیے سائنسدان گائیوں کو ’’پوٹی ٹریننگ‘‘ دینے لگے

  • موسمیاتی تبدیلی، 2050 تک 21 کروڑ کو افراد ہجرت پر مجبور کر دے گی

  • بدلتے موسم میں زندہ رہنے کے لیے جانور ظاہری خدوخال بدل رہے ہیں

  • چیونٹی کے دانت کس طرح سخت لکڑی بھی چبا جاتے ہیں؟

  • کس طرح ایک پرندے کی افسانوی ہجرت نے سائنسدانوں کو دنگ کردیا!

  • کورونا سے کہیں زیادہ خطرناک ”ماحولیاتی بحران“ کی کوئی ویکسین نہیں!

Tags:

Brazil InsectsCreaturesEcosystemEnvironmentSecede wormsstrange shapeTree Hopper
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

خواتین کی وراثت کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

Next

گوادر کے ماہی گیروں کی بے بسی

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme