Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

دبئی میں بڑے پراپرٹی خریداروں میں پاکستان اشرافیہ ساتویں نمبر پر!!

By Akhtar Rasool
اکتوبر 21, 2022 3 Min Read
0

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دبئی میں بڑے پراپرٹی خریداروں میں پاکستان اشرافیہ ساتویں نمبر پر ہے۔ یبکہ روسی شہری دبئی کی مارکیٹ میں جائیداد کے سب سے بڑے خریدار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ خریداروں کے طور پر انہوں نے بھارتی، برطانوی اور اطالوی سرمایہ کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

بروکریج فرم بیٹر ہومز کی طرف سے جاری کردہ 2022ع کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسیوں کے بعد برطانیہ، بھارت، جرمنی، فرانس، امریکہ، پاکستان، لبنان، کینیڈا اور رومانیہ کے سرمایہ کار آتے ہیں

بیٹر ہومز نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یورپی شہری 2022ع کے دوران بیرون ملک خریداروں میں غالب رہے۔ عالمی تنازعات اور یورپی شہریوں کی تعداد میں مسلسل کمی کی وجہ سے روسی شہری دبئی میں جائیداد خریدنے والے سب سے بڑے غیر مقامی افراد بن گئے ہیں

برطانیہ مضبوط حیثیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے کیونکہ مزید لوگ دبئی میں ریئل اسٹیٹ کی خریداری اور بلاشبہ شہر میں موجود مختلف سہولیات جیسے کہ تحفظ، دھوپ اور لامتناہی مواقعوں کو اہمیت دے رہے ہیں

فروری میں روس- یوکرین کے بحران کے بعد بھی دونوں ممالک کے متعدد امیر کبیر افراد دنیا بھر میں محفوظ، مستحکم اور تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں چلے گئے

دلچسپ بات یہ ہے کہ دبئی کے بعض سرکردہ ڈولپرز نے بھی بیٹرہومز کے بیان کے بارے میں بات کی ہے

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دانوب گروپ کے چیئرمین اور بانی رضوان ساجن نے اس سے قبل کہا تھا کہ روسی شہری دبئی اور ان کے پراپرٹی پراجیکٹس میں بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک رہے ہیں

ساجن کے مطابق ’ہمارے تازہ ترین اوپلز پراجیکٹ میں تقریباً 60 فی صد سرمایہ کار غیر ملکی ہیں۔ یہ منصوبہ پہلے دن ہی فروخت ہو گیا کیوں کہ لوگوں کو دبئی اور ہمارے پروجیکٹ پر اعتماد اور بھروسہ ہے۔ جب بھی کوئی معاشی یا سیاسی بحران آتا ہے تو لوگ دبئی آنا چاہتے ہیں کیوں کہ یہ محفوظ پناہ گاہ ہے۔‘

دبئی کے پراپرٹی سیکٹر میں اس سہ ماہی کے دوران ریکارڈ مکمل ٹرانزیکشنز کی گئیں، جن میں 22 ہزار 895 یونٹس فروخت ہوئے، جو گذشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 61 فی صد زیادہ ہیں

بیٹرہومز کے بیان میں کہا گیا کہ ’تقریباً تمام عالمی منڈیوں میں دبئی کی کارکردگی سب سے بڑھ کر ہے کیوں کہ کووڈ-19 کی وبا کے بعد لوگ تیزی سے دبئی کا رخ کر رہے ہیں۔‘

پراپرٹی بروکریج فریم کا کہنا ہے کہ جولائی تا ستمبر میں قیمتیں مجموعی طور تقریباً یکساں رہیں

فرم کا کہنا ہے ’پام جمیرہ اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں 10 فی صد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ دا پام میں بہت زیادہ دلچسپی لی جاتی ہے اور قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور اس وقت یہاں سست روی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ پام جبل علی کا ناگزیر دوبارہ آغاز اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں مارکیٹ میں کچھ جوش و خروش پیدا کرنے کے لیے تیار دکھائی دیتا ہے۔‘

داماک ہلز اور محمد بن راشد سٹی میں اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں بالترتیب سات فیصد اور چھ فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح دبئی اسٹوڈیو سٹی اور الخیل ہائٹس میں بھی قیمتوں میں تین فیصد کا معمولی اضافہ ہوا

آخری سہ ماہی میں کلچرل ویلج، جے بی آر، بائیوٹیک، جمیرہ ویلج ٹرائی اینگل اور دبئی انوسٹمنٹ پارک کی قیمتوں میں بالترتیب گیارہ، دس، نو، پانچ اور چار فی صد کمی ہوئی۔

Tags:

DubaieliteElite ClassPakistanProperties
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نیٹ فلکس پر دوستوں سے مفت پاس ورڈ شیئرنگ کے مزے اب نہیں رہیں گے

Next

اوکاڑہ کا نوجوان حج کے لیے مکہ کی طرف پیدل سفر پر۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme