Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

دس ماہ کی بچی بھی عدالت میں۔۔۔ اسلام آباد پولیس تنقید کی زد میں

By Akhtar Rasool
اگست 12, 2022 2 Min Read
0

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس سوشل میڈیا پر ہدف تنقید ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے گذشتہ رات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو ان کے گھر سے حراست میں لیا لیکن ان کی شیرخوار بیٹی کو ماں کے ساتھ جانے دینے کی بجائے وہیں گھر پر چھوڑ دیا

سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عدالت میں ایک شخص کو بھیڑ کے بیچ ایک بچی کو لے کر جا رہا ہے

صحافی عامر سعید عباسی نے بھی اس وڈیو کو شیئر کیا اور لکھا ’ہماری پولیس اوپر سے آئے حکم کو مانتے ہوئے بڑا ظلم کر گزرتی ہے‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو رات سے گرفتار کیا ہوا ہے۔ اس کی دس ماہ کی بیٹی رات سے رو رہی ہے‘

انہوں نے لکھا ’نڈھال بچی کو عدالتی پیشی پر پولیس نے ماں کے پاس جانے سے روکے رکھا‘

اس وڈیو پر پی ٹی آئی نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ ’شہباز گل کے ڈرائیور کی دس ماہ کی بچی بھی عدالت میں پیش۔ کوئی بتائے اس خاتون کا کیا کیا قصور ہے؟ یہ کیوں عدالت کے چکر کاٹ رہی ہے؟‘

صحافی خرم اقبال کے مطابق ’شہباز گل کے ڈرائیور کی کمسن بچی کو پولیس نے والدہ سے ملنے نہیں دیا، جس پر بچی عدالت میں زار و قطار رونے لگی۔ جج کے حکم پر بچی کو والدہ سے ملوایا گیا‘

واضح رہے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل 9 اگست سے پولیس کی حراست میں ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں پاکستانی فوج کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی

جبکہ پولیس نے شہباز گل کے ڈرائیور اور ان کی اہلیہ بھی گرفتار کر لیا ہے

اسلام آباد پولیس کی جانب سے بچی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا

تاہم پولیس نے شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر پر چھاپے کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں لکھا ’شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر چھاپے اور گرفتاری کا عمل قانونی ہے‘

پولیس نے لکھا ”ڈرائیور کے اہلِ خانہ نے کارِ سرکار میں عملی مزاحمت کی“

پولیس نے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا ”جہاں کہیں بھی قانونی کاروائی کی ضرورت پڑی پولیس اپنا کام کرے گی۔ کیس کا دائرہ کار اسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے۔ جو لوگ ثبوت چھپانے یا شواہد مٹانے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی“

Tags:

Islamabad PoliceShahbaz Gill
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شیخ رحیم اللہ حقانی: طالبان کے حامی سرکردہ افغان عالم مبینہ خودکش حملے میں ہلاک

Next

پاکستانی بحریہ نے غرقاب بھارتی جہاز کے عملے کو بچا لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme