Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

دشمن ڈرونز سے مقابلے کے لیے بھارت نے ’چِیلوں کا دستہ‘ تیار کر لیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 1, 2022 2 Min Read
0

چینی سرحد کے قریب بھارت اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران بھارتی فوج نے ایسی چیلوں کی نمائش کی ہے، جو دشمن کے ڈرونز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں

بھارتی نیوز ویب سائٹ ’ٹائمز ناؤ‘ کے مطابق یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں، جب بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس اس دعوے کے بعد ہائی الرٹ پر ہے کہ پاکستان کی سمت سے مبینہ طور پر بھارتی علاقوں میں اسلحہ اور منشیات بذریعہ ڈرون بھیجے جا رہے ہیں

امریکہ اور بھارت کی یہ مشترکہ جنگی مشقیں بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے اولی میں کی جا رہی ہیں، جو چینی سرحد سے صرف ایک سو کلومیٹر دور واقع ہے

بھارت نے ان مشقوں کو ’یدھ ابھے ہاس‘ کا نام دیا ہے اور یہ اس سلسلے کی اٹھارہویں مشقیں ہیں۔ ان سالانہ مشقوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اپنے فوجی تجربات اور تکنیک شیئر کرتے ہیں

رواں سال ان مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں نے سخت سرد موسم میں اس مشکل علاقے میں جنگی مشقیں کی ہیں

’انڈین ایروسپیس ڈیفنس نیوز‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جانے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی فوجی اپنے ہاتھ پر بیٹھی ایک چیل کو فضا میں اڑا رہا ہے جو اڑتے ارٹے بظاہر ایک ڈرون پر جھپٹ کر اسے پکڑ لیتی ہے اور پھر اسے نیچے پھینک دیتی ہے

بھارتی نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق وڈیو میں دکھائی جانے والی چیل کا نام ’ارجن‘ ہے

ان مشقوں میں چیلوں کے علاوہ تربیت یافتہ کتوں نے بھی حصہ لیا

بھارتی فورسز کے مطابق یہ صلاحیت پنجاب اور جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے

بھارتی حکام نے حالیہ برسوں میں کئی بار ان علاقوں میں سرحد پار سے اسلحہ، منشیات اور پیسے بھیجنے کا الزامات لگائے ہیں۔

Tags:

BorderChinaDroneIndiaPakistanSpy
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سویڈن: بغیر ڈرائیور چلنے والا ٹرک سڑک پر اتار دیا گیا

Next

مودی کے قریبی ساتھی گوتم اڈانی مودی حکومت کے ناقد میڈیا گروپ کے مالک بننے کے بعد اسے کیسے چلائیں گے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme