Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

”دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک فرد بانجھ پن کا شکار“

By Akhtar Rasool
اپریل 8, 2023 2 Min Read
0

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک شخص بانجھ پن کا شکار ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہِ صحت کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار 1990ع سے 2021ع تک ہونے والی طبی تحقیقی رپورٹس پر مبنی ہیں، جس سے معلوم ہوا کہ دنیا بھر میں 17.5 فیصد بالغ آبادی کو بانجھ پن کا سامنا ہے

امیر، متوسط اور غریب ممالک میں بانجھ پن کی شرح کے موازنے سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ دنیا کے ہر خطے کے لیے ایک سنگین طبی چیلنج ہے

امیر ممالک میں یہ شرح 17.8 فیصد جبکہ متوسط اور غریب ممالک میں 16.5 فیصد ہے

ڈبلیو ایچ او نے بانجھ پن کی تعریف ”بارہ ماہ یا اس سے زیادہ باقاعدگی سے غیر محفوظ جنسی تعلقات کے بعد حمل حاصل کرنے میں ناکامی“ کے طور پر کی ہے

عالمی ادارہِ صحت کے مطابق ”بانجھ پن کی تعریف شادی شدہ جوڑے کے درمیان جنسی تعلقات کے ایک سال یا اس سے زیادہ عرصہ کے دوران حاملہ نہ ہونے کے طور پر کی جاتی ہے، یعنی شادی کے ایک سال کے اندر یا ایک سال سے زائد دورانیے میں حمل نہ ہونا بانجھ پن کی علامت جانی جاتی ہے“

اقوام متحدہ کے ہیلتھ ایجنسی کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کا کہنا ہے کہ بانجھ پن کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جو اکثر پیچیدہ ہیں، جن میں مردوں اور خواتین دونوں کو اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ بیشتر ممالک میں اس حوالے سے طبی سہولیات ناکافی ہیں

عالمی ادارہِ صحت کے فرٹیلیٹی کیئر یونٹ کے سربراہ جیمز کیاری نے بتایا کہ 1990 اور 2021 کے درمیان بانجھ پن کی شرح میں اضافہ نہیں دیکھا گیا

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بانچھ پن کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، اس پر ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بانجھ پن سے شکار افراد کی ذہنی اور جسمانی حالت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس کے علاوہ طبی اور نفسیاتی صحت پر بھی اثر ہوتا ہے جو کہ ان کی زندگی کی کیفیت کو بہتر کرنے سے روکتا ہے

علاوہ ازیں، غریب ممالک میں بانجھ پن کے علاج کے لئے لوگوں کو بہت زیادہ رقم خرچ کرنا پڑتی ہے جو کہ ان کی مالی حالت کو مزید متاثر کرتی ہے، جس کے باعث وہ علاج کرانے سے گریز کرتے ہیں۔

Tags:

advances in fertility medicineage and infertilityfemale infertilityfertilityfertility clinicfertility rates across the world!fertility show africafertility supplementsfertility treatment in hollandgluten and infertilityimpact of infertilityinfertilityinfertility awarenessinfertility journeyinfertility success storiesinfertility treatmentinfertility treatment for womenmale infertilitynational infertility awareness weekWorldwide
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فیفا کی عالمی رینکنگ؛ ارجنٹائن نے برازیل سے پہلی پوزیشن چھین لی

Next

ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی کی نئی ایپ ‘لیمن 8’ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme