Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمیماحولیات

دنیا بھر پر منڈلاتا قحط کا خطرہ سر پر آن پہنچا ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام

By Akhtar Rasool
اگست 26, 2022 2 Min Read
0

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر پر منڈلاتا قحط کا خطرہ سر پر آن پہنچا ہے اور صرف تین برسوں میں دنیا میں شدید غذائی قلت کے شکار افراد کی تعداد دگنی ہو گئی ہے

برطانوی خبر رساں ادارے نے ڈبلیو ایف پی کے علاقائی ڈائریکٹر کورین فلیشر کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سمیت وبائی امراض، عالمی تنازعات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں شدید غذائی قلت سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 345 ملین تک جا پہنچی ہے جو کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا آنے سے قبل 135 ملین تھی

انہوں نے اس صورتحال کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے یہ خوفناک انکشاف بھی کیا ہے کہ ”موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی تنازعات کی وجہ سے اس میں مزید اضافہ ہوگا“

ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجوں کا اثر ایک اور غیر مستحکم کرنے والا عنصر ہے، جو خوراک کی کمی میں اضافہ کر سکتا ہے اور جو تنازعات اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا باعث بن سکتا ہے

ادارے نے کہا ”ہم واقعی کووڈ، موسمیاتی تبدیلی اور یوکرین میں جنگ کے پیچیدہ اثرات کے بارے میں فکرمند ہیں، ہم اب دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور تنازعات کی وجہ سے دس گنا زیادہ نقل مکانی دیکھ رہے ہیں اور یقیناً وہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور دنیا اس کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے“

انہوں نے نشاندہی کی کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں یوکرین کے بحران کے بڑے پیمانے پر اثرات مرتب ہوئے ہیں، یمن اپنی غذائی ضروریات کا 90 فیصد درآمد کرتا ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عراق جیسے تیل برآمد کرنے والے ممالک کے لیے، جو یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مستفید ہوئے، خوراک کی سلامتی کے حوالے سے خطرے میں ہے اور اس کو بھی تقریباً 5.2 ملین ٹن گندم کی ضرورت ہے جبکہ اس کی ملکی پیداوار 2.3 ملین ٹن گندم ہے اور ضروریات پوری کرنے کے لیے گندم مہنگے داموں درآمد کرنا پڑی

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حمایت کے باوجود شدید خشک سالی اور پانی کا مستقل بحران سے پورے عراق میں چھوٹے کاروباری افراد کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے

کورین فلیشر نے بتایا کہ ڈبلیو ایف پی غذائی بحران کا شکار 16 ملین میں سے 13 ملین لوگوں کی مدد کرتا ہے لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے ان میں سے صرف نصف کی روزانہ کی ضروریات پوری ہوتی ہیں

اس کی وجوہات بتاتے ہوئے ڈبلیو ایف پی کے ذمہ دار نے کہا کہ لاگت میں اوسطاً 45 فیصد اضافہ ہوا ہے کیونکہ کورونا اور یوکرین میں جنگ کے باعث مغربی عطیہ دہندگان کو بڑے پیمانے پر معاشی چیلنجوں کا سامنا ہے۔

Tags:

Climate changeDroughtEuropeFood ShortageGlobal DroughtGlobal FoodRainRussiaUkraine WarWFPWorld Food Program
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

صدر جو بائیڈن کی بیٹی کی چوری شدہ ذاتی ڈائری چالیس ہزار ڈالر میں فروخت

Next

سندھ اور بلوچستان میں 1961ع کے بعد رواں سال سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme