Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دنیا میں سب سے لمبی زبان والا کیڑا نئی نوع قرار

By Akhtar Rasool
اکتوبر 6, 2021 2 Min Read
0

لندن : چارلس ڈارون نے انیسویں صدی میں اپنے سائنسی سفر کے دوران ایک بھنورے (موتھ) کا ذکر کیا تھا اور اب معلوم ہوا کہ سب سے لمبی زبان والا یہ کیڑا ایک بالکل نئی نوع ہے جس کا اندراج سائنسی لٹریچر میں نہیں کیا گیا تھا۔ اس بھنورے کو ڈاروِن موتھ بھی کہا جاتا ہے

اس بھنورے کا سائنسی نام زینتھوپان پریڈکٹا ہے جس کی زبان تیس سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہے

یہ بھنورا مڈغاسکر میں پایا جاتا ہے اور صرف خاص پھول کا رس پیتا ہے۔ اس پھول کا نام اسٹار آرچڈ ہے، جس کی لمبی نلکی نما ساخت ہوتی ہے اور اس رس کو چوسنے کے لیے قدرت نے اسے غیرمعمولی طویل زبان دی ہے

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ چارلس ڈارون نے اپنے مشاہدے کی بنا پر اس کیڑے کی پیشگوئی بھی کی تھی۔ 1862ع میں اس نے جب مڈغاسکر کے خاص پھول کو دیکھ کر کہا تھا کہ ’اس پھول کا رس بھی کوئی نہ کوئی کیڑا ضرور چوستا ہوگا، لیکن وہ کون سا جاندار ہے؟

بعد ازاں 1903ع میں کارل جورڈن اور والٹر روٹسچائلڈ نامی حیاتیات دانوں نے یہ کیڑا دریافت کیا، لیکن اس وقت اسے ایک طرح کے بھنورے ، مورگن اسفنکس موکس کی ذیلی قسم (سب اسپیشیز) قرار دیا تھا

لیکن اب لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے ماہر ڈیوڈ لیس اوران کے ساتھیوں نے جینیاتی اور ظاہری شکل کی بنا پر اسے بھنورے کی ایک بالکل نئی قسم قرار دیا ہے اور اسے زیتھوپان پریڈکٹا کا نام دیا گیا ہے

ہاک موتھ کی سینکڑوں ذیلی اقسام دریافت ہوچکی ہے۔ جن میں ڈارون ہاک موتھ صرف مڈغاسکر کے جزائر میں پائی جاتی ہے۔ اس کی زندگی کا دارومدار اسٹار آرچڈ پر ہوتا ہے

دلچسپ بات یہ ہے کہ کیڑے کی زبان آرچڈ پھول جتنی ہی طویل ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ بھنورا پرواز کے دوران بہت آرام سے اپنی زبان نکال کر مزے سے رس چوستا رہتا ہے.

Tags:

insectLiving Life ClassificationWhirlpoolWhirlpools
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

محکمۂ موسمیات نے پھر طوفان کا خدشہ ظاہر کر دیا

Next

بھنگ اور ملنگ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme