Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

دنیا کے 90 فیصد ممالک میں معیارِ زندگی روبہِ زوال۔۔۔ اقوام متحدہ

By Akhtar Rasool
ستمبر 9, 2022 3 Min Read
0

ورونا وائرس کی وبا، موسمیاتی تبدیلیاں اور یوکرین کی جنگ کے مشترکہ اثرات پوری دنیا پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ بتیس برسوں میں پہلی بار اقوام متحدہ کے انسانی ترقی کے انڈیکس میں دو برس سے مسلسل گراوٹ نوٹ کی گئی ہے

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے مطابق سن 2021ع میں دنیا کے نوے فیصد ممالک میں حالات زندگی بہتر ہونے کے بجائے مزید ابتر ہو گئے ہیں

واضح رہے کہ یو این ڈی پی انسانی ترقی کے اپنے انڈیکس کے لیے کسی بھی ملک میں صحت، تعلیم اور معیار زندگی کو معیار بناتا ہے

بتیس برس قبل جب پہلی بار انسانی ترقی کے معیار کے اعداد و شمار جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، اس کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ گزشتہ دو برسوں سے مسلسل عالمی سطح پر انڈیکس میں کمی واقع ہوئی ہے

یو این ڈی پی کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس گراوٹ کی وجہ سے ”گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جو فوائد” حاصل ہوئے تھے وہ بھی ضائع ہو گئے ہیں

یو این ڈی پی کے سربراہ اشیم اسٹینر نے کہا کہ سن 2007ع میں شروع ہونے والی آخری عالمی کساد بازاری کے عروج کے موقع پر بھی انسانی ترقی کے انڈیکس میں اتنی کمی نہیں آئی تھی، جو اب نوٹ کی گئی ہے۔ ان کے مطابق اس وقت بھی دس میں سے صرف ایک ملک میں ہی ایسی گراوٹ درج کی گئی تھی

تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مشترکہ اثرات، یوکرین میں جنگ اور کووڈ-19 کی وبا نے ایک ایسی ‘غیر یقینی صورتحال’ پیدا کر دی ہے، جو عالمی معیار زندگی کو نیچے کی جانب دھکیلتی جا رہی ہے

رپورٹ میں معیارِ زندگی میں بدترین عالمی تفاوت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے ”انسانی ترقی میں مسلسل محرومی اور عدم مساوات، اس نئی غیر یقینی صورتحال کی پیچیدگی سے نمٹنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔“

اسٹینر نے مزید کہا کہ ”ہم انتہائی پریشان کن دور سے گزر رہے ہیں، چاہے وہ پانی کے اندر کی دنیا ہو، یا بغیر پانی والی دنیا، آگ کی زد میں آنے والی دنیا ہو یا پھر وبائی امراض میں پھنسی موجود دنیا ہو“

اعداد و شمار کیا کہتے ہیں؟

اقوام متحدہ کے تازہ انڈیکس کے مطابق سوئٹزرلینڈ دنیا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک ہے۔ ناروے اور آئس لینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس بار جرمنی سویڈن، ڈنمارک اور آئرلینڈ کے بعد نویں نمبر پہنچ گیا ہے، لیکن یورپ میں ہالینڈ اور فن لینڈ سے اب بھی آگے

سن 1990ع میں جب پہلی معیار زندگی سے متعلق اس طرح کی درجہ بندی کا آغاز ہوا تھا، اس وقت امریکہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ لیکن اس کے بعد سے اب امریکہ بھی اکیسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے

درجہ بندی کے حساب سے سب سے کم ترقی یافتہ ملک میں جنوبی سوڈان کا نام ہے اور اس کے بعد چاڈ اور نائیجر ہیں۔ شمالی کوریا، صومالیہ، ناورو اور موناکو سے متعلق انڈیکس میں کوئی معلومات شامل نہیں کی گئی ہیں

البتہ گزشتہ برس سے متعلق انڈیکس کے اعداد و شمار میں ہانگ کانگ کا شمار کیا گیا ہے، جو ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہے اور علاقائی سطح پر چوتھے نمبر پر آیا ہے۔ اس کا شمار سرزمینِ چین سے الگ کیا گیا ہے، تاہم تائیوان یا مکاؤ اس میں شامل نہیں ہیں۔

Tags:

DecliningLifeQualityquality of life is declining.UNO
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایمازون بھارت میں پاکستانی ’روح افزا‘ کی فروخت بند کرے، عدالت

Next

جنگلاتی آگ میں شدت: تازہ ہوا کے معیار پر مضر اثرات کے بارے میں تہلکہ خیز رپورٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme