Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دو سال کی عمر سے سگریٹ کا موالی گول مٹول بچہ بالآخر سدھر گیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 27, 2021 2 Min Read
0

سماترا – آپ کو یقیناً یاد ہوگا کہ چند برس پہلے ایک بہت صحت مند دوسالہ بچے کی وڈیو اور تصاویر دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہیں، جن میں وہ نہایت ماہرانہ انداز میں سگریٹ پیتا نظر آرہا تھا، اب سات برس کی عمر میں سگریٹ کے اس موالی بچے نے اپنی اس بری عادت سے جان چھڑالی ہے

انڈونیشیا کے علاقے سماٹرا میں پیدا ہونے والا آردی رضال جب محض دو برس کا تھا، تو اسے سگریٹ کی لت لگ گئی تھی۔ یہاں تک کہ وہ لوگوں سے سگریٹ مانگ کر پیتے رہا اور اس کے والدین بھی اس سے پریشان تھے

اب، 2017 میں شروع ہونے والی اس تباہ کن عادت سے وہ منہ موڑ چکا ہے اور اس نے  نہ صرف وزن کم کر لیا ہے، بلکہ بہت تندرست بھی دکھائی دیتا ہے

واضح رہے کہ آردی رضال دو سے تین سال کی عمر میں تمباکونوشی کے ساتھ ساتھ روزانہ کئی لیٹر چکنائی بھرا دودھ پینے کی عادت کا بھی شکار ہو گیا تھا، جس سے اس کا وزن کافی بڑھ گیا تھا

آردی نے بتایا کہ سگریٹ کی شدید طلب میں نشہ پورا نہ ہونے پر اس کا منہ کڑوا ہوجاتا تھا اور سر چکرانے لگتا تھا

وہ کہتا ہے”اب میں خوش ہوں اور مجھے تازگی کا احساس ہوتا ہے“

اس کی والدہ بتاتی ہیں کہ اٹھارہ ماہ کی عمر میں اس کے والد نے پہلا سگریٹ اسے دیا، لیکن اس کی طلب بڑھتی گئی۔ یہاں تک کہ تمباکونوشی نہ کرنے کی وجہ سے وہ دیواروں پر سر ٹکرانے لگتا اور اس نے خود کو نقصان پہنچانا شروع کردیا اور دن میں چالیس سگریٹ تک پھونک دیتا، ساتھ ہی وہ غیرصحت بخش غذائیں بھی کھانے لگا تھا

اس کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومتی اداروں اور بحالی کے اسپتالوں نے بچے کے والدین سے رابطہ کیا اور اس کی مدد کی

طویل علاج کے بعد اس نے نہ صرف سگریٹ پینے کی عادت ترک کردی ہے،، بلکہ اب وہ کافی بہتر اور تندرست بھی نظر آتا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گورنر کے پی کے اور صوبائی وزیر پر میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں بیچے جانے کا الزام

Next

ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جعلی نمبر پلیٹس لگا کر لگژری گاڑیوں میں اسمگلنگ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme