Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

گورنر کے پی کے اور صوبائی وزیر پر میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں بیچے جانے کا الزام

By Akhtar Rasool
دسمبر 27, 2021 2 Min Read
0

پشاور – خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی شکست کے بعد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب شہزاد کے بھائی اور پارٹی رہنما ارباب محمد علی نے ایک وڈیو میں گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن تعلیم پر میئر پشاور کا ٹکٹ سات کروڑ میں فروخت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے

تاہم دوسری جانب میئر پشاور کی نشست کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش نے ٹکٹ کے عوض پارٹی قائدین کو رقوم دینے کی تردید کرتے ہوئے ارباب خاندان کو پارٹی کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور کہا کہ کسی کو پیسے نہیں دیئے

گورنر نے ٹکٹ کے فروخت اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کے اسباب معلوم کرنے کے لئے انکوائری کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ وزیر اعظم کے مشیر شہزاد ارباب نے اپنے بھائی ارباب محمد علی کے وڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ناظم ٹاؤن تھری پشاور ارباب محمد علی خان نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ اطلاعات ہیں کہ میئر پشاور کے ٹکٹ کے عوض گورنر خیبرپختونخوا نے پانچ کروڑ اور صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے دو کروڑ روپے لئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گورنر نے وزیراعظم عمران خان کو دھوکہ دے کر ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے

انہوں نے اپنی وڈیو میں مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کریں اور جن جن لوگوں نے امپورٹڈ امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا ہے، ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے غلط فیصلہ کیوں کیا؟

ارباب محمد علی کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جواب میں میئر پشاور کی نشست کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش نے اپنی وڈیو میں کہا ہے کہ میں اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں ایک ادنیٰ کارکن ہوں، مجھے پشاور کی میئر شپ کا امیدوار نامزد کیا گیا، جو میرے لئے بڑا اعزاز ہے

انہوں نے کہا کہ ارباب محمد علی نے میئر شپ کے ٹکٹ کے لئے گورنر اور صوبائی وزیر کو رقوم دینے کے جو الزامات لگائے ہیں، میں ان بے ہودہ اور بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید اور مذمت کرتا ہوں، کیونکہ میں نے پارٹی ٹکٹ کے لئے کسی کو کوئی رقم نہیں دی

رضوان بنگش نے کہا کہ وہ گزشتہ گیارہ سال سے تحریک انصاف کے ساتھ وابستہ ہیں اور اس عرصہ کے دوران اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دی ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مرتضیٰ وہاب کی معافی کے بعد انہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے ہٹانے کا حکم واپس

Next

دو سال کی عمر سے سگریٹ کا موالی گول مٹول بچہ بالآخر سدھر گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme