Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دو ڈپٹی کنٹرولرز کا میری مرضی کے بغیر تبادلہ ہوا، چیئرمین لاڑکانہ بورڈ

By Akhtar Rasool
ستمبر 10, 2021 2 Min Read
0

کراچی : سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرلاڑکانہ بورڈ میں چیئرمین تعینات ہونے والے پروفیسر نسیم میمن نے کہا ہے کہ لاڑکانہ بورڈ کے دو ڈپٹی کنٹرولرز کو میری مرضی کے بغیر خلاف ضابطہ میٹرک بورڈ کراچی اور سکھر تعلیمی بورڈ بھیجا گیا ہے

پروفیسر نسیم میمن نے کہا کہ ایسے مشکل وقت میں جب لاڑکانہ بورڈ میں میٹرک اور انٹر کے نتائج مرتب ہونے کا کام جاری ہے، انھیں کسی اور بورڈ میں تعینات کرنا لاڑکانہ بورڈ کے امتحانی کام کو متاثر کرنے کی کوشش ہے

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پہلے پی ڈیپوٹیشن اور او پی ایس پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ بورڈ کے ایکٹ میں کسی ملازم کی دوسرے بورڈ میں تبادلے کی گنجائش ہی نہیں ہے. اس طرح میری رائے جانے بغیر دو افسران کا تبادلہ کردیا مگر ان کی جگہ کسی کو نہیں بھیجا گیا

پروفیسر نسیم میمن نے کہا کہ وہ اس معاملے پر وزیر اعلیٰ، چیف سکریٹری اور محکمہ بورڈز و جامعات کے وزیر کو خط لکھیں گے

یاد رہے کہ پروفیسر نسیم میمن تلاش کمیٹی کی سفارش پر لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین مقرر ہوئے ہوئے تھے، تاہم ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن کلیئرنس کو بنیاد بنا کر روک رکھا تھا، جس پر وہ عدالت عالیہ چلے گئے تھے اور عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا، جس کے بعد ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا

دوسری جانب صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ بعض کنٹرولرز کے پاس دو یا تین عہدوں کے چارج ہیں اسی لیے لاڑکانہ بورڈ سے دو ڈپٹی کنٹرولرز کو کراچی اور سکھر بھیجا گیا

اسماعيل راہو کا کہنا تھا کہ وہ کنٹرولنگ اتھارٹی ہونے کے ناتے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہتے ہیں

جب ان سے پوچھا گیا کہ سکھر اور کراچی بورڈز میں 18 گریڈ کے اور افسران بھی تھے انھیں چارج کیوں نہیں دیا گیا؟ تو  صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ عارضی تعیناتی ہے مستقل افسران کے تعینات ہونے پر یہ واپس چلے جائیں گے، تاہم اس حوالے سے اصل صورتحال وہ چیک کر کے ہی بتاسکیں گے.

Tags:

Bureaucracy PoliticsPower Sindh PoliticianSindh bureaucracySindh Government
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ن لیگ کی پالیسی مزاحمت نہیں منافقت ہے، بلاول. میر جعفر ہمیں چھوڑ گئے، فضل الرحمٰن

Next

کمشنر نے پانچ راستوں سے کراچی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme