Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دگنی بجلی بنانے والا سولر پینل تیار لیا گیا

By Akhtar Rasool
نومبر 9, 2021 1 Min Read
0

اوسلو : ناروے کے سائنسدانوں نے عام سولر پینل پر گیلیم آرسینائیڈ والی نینو تاروں کا اضافہ کرکے اس کی کارکردگی دگنی کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، یعنی وہ مساوی رقبے والے عام سولر پینل کے مقابلے میں دگنی بجلی بنا سکتا ہے

اس کی مکمل تفصیلات ریسرچ جرنل ’’اے سی ایس فوٹونکس‘‘ کے ایک حالیہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں

واضح رہے کہ گیلیم آرسینائیڈ سے تیار کردہ، نینومیٹر جسامت والی تاریں یعنی ’’گیلیم آرسینائیڈ نینووائرز‘‘ مائیکرو پروسیسر بنانے میں عام استعمال ہو رہی ہیں

سائنسدانوں کے مطابق ان کی شمولیت سے سولر سیلز اور سولر پینلز کی لاگت میں معمولی اضافہ ضرور ہوگا، لیکن ساتھ ہی ساتھ ان کی کارکردگی بھی دگنی ہو جائے گی

تجارتی پیمانے پر دستیاب سلیکان سولر پینلز کی کارکردگی پندرہ سے اٹھارہ فیصد کے درمیان ہوتی ہے، جو گیلیم آرسینائیڈ نینو وائرز کی اضافی پرت شامل ہوجانے کے بعد تیس سے چھتیس فیصد تک بڑھ جائے گی

دگنی کارکردگی کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ مطلوبہ بجلی بنانے کے لیے سولر سیل/ سولر پینل کا مطلوبہ رقبہ بھی آدھا رہ جائے گا

جبکہ اس طرح گھروں کی چھتوں کے علاوہ کھڑکیوں اور اپارٹمنٹس کی بالکونیوں میں بھی چھوٹے سولر پینل لگا کر زیادہ بجلی بنائی جاسکے گی

سولر سیل کی کارکردگی بڑھانے کی یہ نئی اور کم خرچ تکنیک ’’نارویجیئن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘‘ کے انجان مکھرجی اور ان کے ساتھیوں نے وضع کی ہے، جسے مختصر پیمانے کے تجربات میں کامیابی سے آزمایا جا چکا ہے.

Tags:

Solar PenalSolar PlatsSolar Power
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کفارہ: چرچ جنسی زیادتی کے شکار لاکھوں بچوں کو زرِ تلافی دے گا

Next

بدنام زمانہ رینسم ویئر گینگ کے خلاف عالمی کریک ڈاؤن، سات ہیکرز گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme