Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

دہانیوں سے امریکی انتخابات میں درست پیشگوئی کرنے والے پروفیسر نے اس بار کیا پیشگوئی کی ہے؟

By Akhtar Rasool
نومبر 2, 2020 2 Min Read
0

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں 1984ء سے  فاتح کی درست پیشگوئی کرنے والے امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر اور تاریخ دان ایلن لِکٹمین نے کہا ہے کہ وہ موجودہ الیکشن میں ٹرمپ کی شکست دیکھ رہے ہیں

عالمی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکا میں صدارتی انتخاب کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور امیدواروں بالخصوص ٹرمپ اور جو بائیڈن کے حامی اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں، تاہم اس بار الیکشن کے دن سے پہلے ریکارڈ تعداد میں امریکیوں نے اپنے ووٹ کاسٹ کر دیے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی امیدوار کے لیے اپنی فتح کا اندازہ لگانا مشکل ہو رہا ہے

اس ساری صورتحال کے باوجود امریکا میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے، جو 1984 سے ہونے والے ہر الیکشن کے دوران فاتح کی درست پیشگوئی کرتے آئے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے گذشتہ صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی غیر متوقع فتح کی بھی درست پیش گوئی تھی لیکن اس بار ان کا کہنا یہ ہے کہ وہ ٹرمپ کو شکست کھاتا دیکھ رہے ہیں

کیٹ آرچر کینٹ کے ساتھ “دی مارننگ شو” میں معروف تاریخ دان ایلن لِکٹمین نے اپنے "وائٹ ہاؤس کی 13 چابیاں” کے پیمانے کی بنیاد پر بتایا کہ معیشت کی مضبوطی ، اہمیت کا حامل عنصر ، مقابلوں، پالیسیوں میں ردوبدل ، اسکینڈلز، معاشرتی بدامنی اور آنے والے چیلینجرز سے آشنائی کی بناء پر ٹرمپ کو کم نمبر ملتے ہیں اور وہ اس بار جیت نہیں سکتے

ایلن لکٹمین کا مزید کہنا تھا کہ اہم چیز جو 2016ع میں ٹرمپ کو موجودہ ٹرمپ سے ممتاز کرتی ہے، وہ یہ تھی کہ اس بار ٹرمپ برسرِ اقتدار ہیں اور اپنی کارکردگی کے ریکارڈ پر چل رہے ہیں۔جب کہ 2016ع میں اس کے پاس دفاع کرنے کے لیے کوئی ریکارڈ نہیں تھا، وہ جو چاہتا تھا کہہ سکتا تھا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن انہوں نے موجودہ صدر کی حیثیت سے زبردست غلطیاں کی ہیں جو ان کی ہار کا سبب بن سکتی ہیں۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر

Next

صرف تین منٹ میں دو نشستوں والے ہوائی جہاز میں تبدیل ہونے والی کار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme