Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

صرف تین منٹ میں دو نشستوں والے ہوائی جہاز میں تبدیل ہونے والی کار

By Akhtar Rasool
نومبر 2, 2020 2 Min Read
0

ایک اسپورٹس کار کو صرف تین منٹ میں دو نشستوں والے ہوائی جہاز میں بدلنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ اڑن کار کلائن وژن کمپنی نے تیار کی ہے اور اس تجربے کے بعد پروٹوٹائپ (عملی نمونے) کی جانچ کا یہ پانچواں تجربہ بھی تھا

اس نئی کار کو ’ایئر کار‘ کا نام دیا گیا ہے، پرواز سے قبل اس کا پچھلا حصہ لمبا ہوجاتا ہے اور اس میں ایک پروپیلر کام کرنے لگتا ہے۔ دائیں اور بائیں بازو سیدھ ہوجاتے ہیں اور اسے دو نشستوں والے ہوائی جہاز بننے میں صرف تین منٹ لگتے ہیں

کلائن وژن نامی کمپنی کے مطابق اب تک سلوواکیہ کے پائسٹینی ایئرپورٹ سے یہ دو پروازیں مکمل کرچکی ہے اور مجموعی طور پر 1500 فٹ کی بلندی تک جا چکی ہے۔ اس طرح یہ تجارتی آزمائش و تیاری کے قریب پہنچ چکی ہے

کاریں بنانے کے ماہر پروفیسر اسٹیفن کلائن نے خود اس کار کو اڑایا ہے اور اسے دو مرتبہ ٹیک آف اور لینڈنگ سے گزارا ہے۔ گاڑیاں اپنی ساخت اور انجن کے اعتبار سے بھاری ہوتی ہیں جبکہ طیارے بہت ہلکے ہوتے ہیں۔ کار کو طیارہ بنانے میں بس یہی سب سے بڑی مشکل ہے۔ تاہم اس کار کا وزن تقریباً 11 سو کلو گرام ہے اور یہ اضافی طور پر 199 کلوگرام وزن بھی لے جاسکتی ہے

بی ایم ڈبلیو کے 1.6 انجن کے ساتھ اسے صرف 985 فٹ طویل رن وے درکار ہوتا ہے اور دورانِ پرواز یہ کار 124 میل کا فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے

بوینگ سے وابستہ ایک سابقہ ماہر ڈاکٹر برانکو نے کہا ہے کہ جس طرح کار سے بازو برآمد ہوتے ہیں اور دم کا حصہ وسیع ہوتا ہے وہ ایک بہترین اختراع ہے

اگلے مرحلے میں اڑن گاڑی میں مزید طاقتور انجن لگایا جائے گا۔ اگرچہ یہ کل 620 میل کا فاصلہ طے کرسکتی ہے لیکن اب تک اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ موجدین کا خیال ہے کہ یہ کارخاص افراد کو براہِ راست ایئرپورٹ لے جانے، ہوائی ٹیکسی اور دیگر آفات میں میں مددگار ثابت ہوگی۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دہانیوں سے امریکی انتخابات میں درست پیشگوئی کرنے والے پروفیسر نے اس بار کیا پیشگوئی کی ہے؟

Next

ﮐﺎﺑﻞ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﭘﺮ ﺣﻤﻠﮧ، ﺩﮬﻤﺎﮐﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺋﺮﻧﮓ ﺳﮯ 22 ﮨﻼﮎ، ﺩﺭﺟﻨﻮﮞ ﺯﺧﻤﯽ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme