Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دہلی میں ایک شخص خود کو مُردہ ثابت کرنے کے لیے قاتل بن گیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 14, 2021 2 Min Read
0

نئی دہلی – بھارت میں ایک ایسے  شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس نے ایک بلڈر کو قتل کرکے اسے فرضی طور پر اپنا قتل ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق قتل کرنے والے شخص سدیش کمار نے ایک اور نعش کو اپنی ذات کے طور پر پھینک دیا تھا

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے یہ کام ایک اور مبینہ قتل کے مقدمے سے بچنے کے لیے کیا

سدیش کمار کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس پر 2018 میں گھر سے فرار ہو جانے والی بیٹی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، لیکن اسے سزا نہیں ملی تھی

سدیش کمار کو گذشتہ برس اس وقت رہا کیا گیا تھا، جب حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جیلوں میں قیدیوں کی بھیڑ کم کرنے کی کوشش کی تھی

پولیس کو گذشتہ ماہ دارالحکومت نئی دلی کے مضافات میں غازی آباد میں ایک نعش ملی تھی، جس نے سدیش کمار کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور وہاں اس کا شناختی کارڈ بھی موجود تھا

پولیس سپرنٹنڈنٹ ایراج راجا نے اے ایف پی کو بتایا کہ نعش جزوی طور پر جھلس گئی تھی اور چہرہ پہچاننا ممکن نہ تھا

ایراج راجا کا کہنا تھا کہ ہم نے سدیش کمار کے گھر جا کر اس بارے میں تفتیش کی اور اس کی بیوی کو نعش کی شناخت کے لیے کہا۔ انہوں نے فوری طور پر نعش کی شناخت اپنے شوہر کی لاش کے طور پر کردی، تاہم ہمیں یقین نہیں آیا

بعدازاں پولیس کو اپنے ذرائع سے یہ اطلاع ملی کہ سدیش کمار ابھی زندہ ہے، اس اطلاع ملنے کے بعد جمعے کو پولیس نے انہیں گھر کے باہر سے دھر لیا

پولیس سپرنٹنڈنٹ ایراج راجا نے کہا کہ پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے بالآخر زبان کھول دی

سدیش کمار نے بتایا کہ اس نے ایک مستری سے دوستی کی اور انہیں مرمت کا کام کرنے کے بہانے اپنے گھر بلایا، انہیں  پہننے کے لیے کپڑے کا ایک جوڑا دیا اور قتل کرنے سے پہلے اسے شراب بھی پلائی

ایراج راجا نے کہا کہ سدیش کمار اور اس کی بیوی دونوں پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کا منصوبہ

Next

میئر بمقابلہ کونسل رکن، برازیل میں دو سیاست دان”کیج فائٹ“ کے اکھاڑے میں اتر آئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme