Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کا منصوبہ

By Akhtar Rasool
دسمبر 14, 2021 2 Min Read
0

کراچی – سندھ کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پارک بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے

سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب بنائے جانے والا آئی ٹی پارک ایک لاکھ مربع میٹر سے زائد کے رقبے پر بنایا جائے گا

منصوبے سے منسلک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق آئی ٹی پارک دراصل ایک کثیر منزلہ عمارت سمیت پارک پر مشتمل ایک ایسا منصوبہ ہوگا، جس سے 8 ہزار افراد کو روزگار میسر ہوگا

مذکورہ آٹی ٹی پارک کے منصوبے کے تحت ایک آٹھ منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی، جس میں مختلف آئی ٹی کمپنیز کے دفاتر سمیت آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کرنے والے اداروں کے آفس بھی ہوں گے

مجموعی طور پر آئی ٹی پارک میں دو سو دس انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیز کے دفاتر ہوں گے اور وہاں آٹھ ہزار چار سو افراد بیک وقت کام کر سکیں گے

مذکورہ سینٹر ملک بھر کے اداروں اور شہروں کو آئی ٹی سیکٹر میں معاونت اور مدد فراہم کرنے سمیت آئی ٹی سے متعلق منصوبے کی نگرانی اور تیاری میں بھی اہم کردار ادا کرے گا

حکومتی عہدیدار کے مطابق کراچی کے آئی ٹی پارک کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ اکتیس ارب روپے رکھا گیا ہے اور مذکورہ منصوبے کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا

کراچی کے بعد کوئٹہ، گوادر، سکھر، حیدرآباد، فیصل آباد، بنوں، سوات اور مردان میں بھی ایسے ہی آئی ٹی پارک بنائے جانے کا منصوبہ ہے

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کراچی کے آئی ٹی پارک کی تکمیل کب تک مکمل ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ منصوبہ 2025ع کے بعد کام کا آغاز کرے گا

پاکستان مذکورہ آئی ٹی پارک کو جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کی معاونت سے مکمل کرے گا.

Tags:

IT Park Karachi
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیر اعظم کے افتتاح کے باوجود گرین لائن بس سروس کا آغاز نہ ہوسکا

Next

دہلی میں ایک شخص خود کو مُردہ ثابت کرنے کے لیے قاتل بن گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme