Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

ذیابیطس کے لیے بنائی گئی ادویات کا گردوں کی بیماری پر اثر کا انکشاف

By Akhtar Rasool
اکتوبر 6, 2022 2 Min Read
0

اکثر اوقات ایک مرض کے لیے بنائی گئی دوا کے دوسرے امراض بڑھانے یا پھر حیران کن طور پر کچھ امراض کو کم کرنے میں بھی اہم کردار سامنے آتا ہے

ایسا ہی کچھ ذیابیطس کے لیے بنائی گئی دو مختلف اقسام کی ادویات کے معاملے میں بھی ہوا، جن کے استعمال سے حیران کن طور پر گردوں کے مریضوں کو فائدہ پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ذیابیطس کے مرض اور موٹاپے کو کم کرنے کے لیے بنائی گئی دو ادویات ’ایس جی ایل ٹی ٹو‘ (SGLT2) اور ’جی ایل پی ون‘ (GLP-1) کے حیران کن طور پر گردوں کے امراض پر بہتر اثرات ہو رہے ہیں

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آسترزینیکا اور نووو نورسڈک کمپنی سمیت دیگر کمپنیوں کی جانب سے ذیابیطس کے لیے دو فارمولوں پر تیار کی گئی چار طرح کی دوائیوں کے ابتدائی ٹرائل سے معلوم ہوا کہ وہ گردوں کے امراض میں فائدہ مند ہوتی ہیں

مذکورہ چاروں ادویات کو ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے سمیت وزن کم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا اور ان کے ابتدائی ٹرائل میں ہی ان کے گردوں کے امراض پر مثبت اثرات کا انکشاف ہوا تھا، یعنی ان کے استعمال سے گردوں کی فعالیت بڑھ گئی تھی اور امراض کم ہوگئے تھے

ایسے انکشافات کے بعد آسترزینیکا کی گولیوں کو گزشتہ برس گردوں کے مریضوں پر استعمال کی اجازت بھی دی گئی تھی اور اس کے ابتدائی ٹرائل کے حوصلہ کن نتائج نکلے ہیں

اسی طرح دیگر تین دوائیوں کے بھی گردوں کے امراض پر اچھے اثرات ہونے سے امید پیدا ہو گئی ہے کہ مستقبل میں مذکورہ دوائیاں گردوں کے ڈائلاسز کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوں گی

مذکورہ چاروں ادویات کے گردوں کی بیماریوں کو کم کرنے کے ابتدائی نتائج کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ان سے مستقبل میں گردوں کے ڈائلاسز میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے

ان دوائیاں کو ڈائلاسز کے مہنگے اور تکلیف دہ علاج کے متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جب کہ اس سے ڈائلاسز کے آلات بنانے والی کمپنیوں کے کاروبار میں بھی نمایاں کمی ہونے کے امکانات ہیں۔

Tags:

Diabeteseffect of drugskidney disease
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹیرس پر بیٹھی شام (افسانہ)

Next

پانچ کھرب ڈالر مالیت کا سعودی شہر ایشین سرمائی گیمز 2029 کی میزبانی کرے گا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme