Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

رمضان میں جسم میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں؟

By Akhtar Rasool
مارچ 25, 2023 2 Min Read
0

ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ پانی زندگی ہے کیونکہ یہ اس حیاتِ کارواں کا بنیادی جزو ہے۔ انسانی جسم 70 فیصد پانی پر مشتمل ہے اور اس میں کمی سے صحت کے حوالے سے کئی مسائل پیدا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ اس کا اندازہ انسان کو اسی وقت ہوتا ہے جب اسے کافی دیر تک پانی میسر نہ آئے۔ پانی کی کمی کا نتیجہ تھکاوٹ اور الجھن کے ساتھ ساتھ پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے

ماہرین کے مطابق مَردوں کو روزانہ 3.7 لیٹر پانی کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ خواتین کو یومیہ 2.7 لیٹر پانی لینا لازمی ہے۔
عام طور پر پانی کی آٹھ فیصد ضروریات سیال اشیا اور مختلف کھانوں سے پوری ہو جاتی ہیں

سعودی عرب کے الرجل میگزین نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ رمضان میں طویل روزے کے دوران انسان پانی کی بڑی مقدار گنوا بیٹھتا ہے

خاص طور پر گرم علاقوں میں پانی کی زیادہ مقدار انسانی جسم سے نکل جاتی ہے۔ اسی لیے افطار کے بعد پانی کی گنوائی جانے والی مقدار کی تلافی کرنا پڑتی ہے تاکہ انسانی جسم کو سیال مادے کی جتنی ضرورت ہوتی ہے، وہ پوری ہو سکے اور انسانی اعضا متوازن طریقے سے اپنا کام انجام دے سکیں

سوال مگر یہ ہے کہ پانی کے ایک گلاس میں کتنی مقدار ضروری ہے اور اس کی کیا شرائط ہیں

انسان کی عمر، اس کا وزن اور اس کی تگ و دو کی روشنی میں ہی یہ بتایا جا سکتا ہے کہ کس کو کتنا پانی لینا ضروری ہے۔ وجہ یہ ہے کہ انسان جتنی بھاگ دوڑ کرتا ہے اس سے اس کے جسم کا سیال مادہ خرچ ہوجاتا ہے، ایسے انسان کو پانی کی زیادہ مقدار لینا ہوتی ہے

بچے کو ایک بالغ شخص کے مقابلے میں کم پانی درکار ہوتا ہے۔ بہرحال کسی بھی شخص کو ہر روز آٹھ گلاس پانی ضرور لینا چاہیے۔ تین لٹر کے لگ بھگ پانی انسانی جسم کے لے ضروری ہے

ماہرینِ خوراک کا کہنا ہے کہ پانی رفتہ رفتہ پیا جائے، تاکہ جسم اس سے فائدہ اٹھا سکے

ماہرینِ خوراک بتاتے ہیں کہ پانی کا درجہ حرارت نظام ہضم پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ اہم یہ نہیں کہ آپ گرم پانی پئیں ضروری یہ ہے کہ آپ پانی پئیں

کم وقت میں زیادہ مقدار میں پانی نہ پیا جائے۔ ایسا کرنے سے جسم میں پانی سے زہر خورانی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
میراتھن کے دوران یہ بات خاص طور پراس وقت ریکارڈ پر آتی ہے، جب دوڑنے والے زیادہ مقدار میں پانی پی لیتے ہیں اور اسی طرح جب پانی پینے کا مقابلہ ہوتا ہے، تب بھی یہ خطرہ ابھر کر سامنے آجاتا ہے

یہی وجہ ہے کہ ماہرین افطار کے بعد مناسب مقدار اور مناسب انداز میں پانی پینے کی سفارش کرتے ہیں۔

Tags:

detox the body in 10 minsdrinking water is not the best way to stay hydratedfasting effects to the bodyhow to build muscle in ramadanhow to detox the bodyhow to gain muscle in ramadanhow to lose fat during ramadanhow to lose weight in ramadanhow to maintain muscle in ramadanhow to meet the water shortage in ramadanhow to stay in shape during ramadanramadanramadan diet plan to lose weightwater shortage in ramadanwhen to train in ramadan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پی ٹی آئی کے لاپتہ کارکن اظہر مشوانی کون ہیں؟

Next

حکومتی امداد کے وعدے اور سیلاب زدہ علاقوں میں مشکل ترین حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور پینتالیس لاکھ افراد۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme