Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

رواں جون میں پانچ سیارے ایک ہی قطار میں دیکھنے کی بہترین تاریخ کون سی ہے؟

By Akhtar Rasool
جون 5, 2022 2 Min Read
0

پرجوش ستارہ شناس اور صبح جلد بیدار ہونے والے متجسس افراد کے لیے ایک اچھی خبر ہے

وہ طلوع آفتاب سے پہلے آسمان میں سیاروں کا ایک ہی قطار میں آنے کا خلاف معمول منظر دیکھ سکتے ہیں

مشرقی آسمان پر قوس بنانے والے یہ پانچ سیارے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل سورج سے اپنے فاصلے کے اعتبار سے ایک سیدھ میں ہوں گے

امریکی ماہرین فلکیات کی سوسائٹی کی جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پچھلی بار یہ پانچ سیارے 2004ع میں اسی ایک سیدھ میں آئے تھے

اس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو سورج نکلنے سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے مشرق کی جانب آسمان کو دیکھنا ہوگا

جون کے آغاز میں، خاص طور پر تین، چار جون کو زہرہ سیارہ افق سے زیادہ دوری پر نہیں تھا اور جنوب مشرق کی جانب بیضوی قوس کو دیکھنے سے پتہ چلا کہ سرخ رنگ کا سیارہ مریخ کے خاصا قریب ہے جب کہ قوس کے سرے پر زحل مزید جنوب میں ہے

جون کے ابتدائی دنوں میں عطارد وہاں موجود رہے گا لیکن افق میں نیچے کی جانب ہوگا۔ افق بہت صاف نہ ہونے کی صورت میں ہو سکتا ہے کہ آپ اسے نہ دیکھ پائیں

یہ سیارہ اتنی دیر سے بھی بلند ہوسکتا ہے کہ بلند ہوتے سورج کی روشنی کے سامنے دھندلا دکھائی دے۔ اس لیے اسے دیکھنے کے لیے دوربین کا ہونا ضروری ہو سکتا ہے باوجود اس کے کہ یہ پانچ سیارے وہ ہیں جو ’آنکھ سے نظر آنے والے سیارے‘ کہلاتے ہیں، کیونکہ مثالی حالات میں انہیں دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت نہیں پڑتی

جون کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ عطارد سورج نکلنے سے پہلے مزید بلند اور چکمدار ہوتا جائے گا اور مشتری مریخ سے الگ ہو جائے گا جب کہ زحل قوس کے ساتھ مزید آگے بڑھے گا

ہو سکتا ہے کہ سیاروں کو ایک سیدھ میں دیکھنے کی بہترین تاریخ 24 جون ہو، جب کہ ہلال کی شکل کا چاند زہرہ اور مریخ کے درمیان نمایاں ہو گا اور سورج سے ان پہلے پانچ سیاروں کے جلو میں زمین کے متبادل کے طور پر دکھائی دے گا۔

Tags:

five planetsplanets
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سب چاہیے کچھ بھی کیے بغیر

Next

محمد علی نے جب ویتنام کی جنگ میں جانے سے انکار کر دیا۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme