Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

روبینہ قریشی انتقال کر گئیں

By Akhtar Rasool
جولائی 13, 2022 2 Min Read
0

’کوئل سندھ اور بُلبُل مہران‘ کہلائی جانے والی گلوکارہ، نغمہ نگار و اداکارہ اور معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ قریشی طویل علالت کے بعد 13 جولائی کو 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

سرکاری خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان’ (اے پی پی) کے مطابق روبینہ قریشی گزشتہ دو سال سے کینسر کا شکار تھیں اور وہ انتہائی علیل ہونے کی وجہ سے ہسپتال اور گھر تک محدود تھیں

روبینہ قریشی میں دو سال قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ آغا ہسپتال میں طویل عرصے تک زیر علاج رہیں مگر دو ماہ قبل وہ کوما میں چلی گئی تھیں۔

کوما میں جانے سے قبل وہ شدید علیل تھیں اور رواں برس مارچ میں صدارتی ایوارڈ کی تقریب میں بھی شریک نہ ہوسکی تھیں اور ان کا ایوارڈ ان کے شوہر اداکار مصطفیٰ قریشی نے وصول کیا تھا

روبینہ قریشی کو ان کی گلوکار و اداکاری کی خدمات کے عوض صدارتی ایوارڈ کے علاوہ دیگر متعدد ایوارڈز بھی ملے اور انہوں نے بھارت کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا، چین، ترکی، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور امریکا میں بھی پرفارمنس کی

اگرچہ انہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے مگر انہیں ان کی گلوکاری کی وجہ سے شہرت ملی اور ابتدائی طور پر وہ کئی سال تک گلوکاری ہی کرتی رہیں

روبینہ قریشی کو ان کی منفرد اور سریلی آواز کی وجہ سے ‘کوئل سندھ اور بُلبُل مہران’ کا لقب دیا گیا، وہ 1960 سے 1980 کی مقبول ترین سندھی گلوکاراؤں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے پہلی بار شاہ عبدالطیف بھٹائی اور سچل سرمست کی لوک شاعری کو منفرد انداز میں گا کر لوگوں کے دل جیتے

روبینہ قریشی 1940 میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے وہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سندھ یونیورسٹی سے مسلم ہسٹری میں ماسٹر کی ڈگری لی جب کہ ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے 1960 میں کیریئر کا آغاز کیا

روبینہ قریشی نے زمانہ طالب علمی میں ہی کیریئر کا آغاز کردیا تھا اور 1970 سے قبل اس وقت کے ریڈیو پروڈیوسر مصطفیٰ قریشی سے شادی کرنے کے بعد وہ لاہور منتقل ہوگئیں، جہاں انہوں نے استاد چھوٹے غلام علی سے گلوکاری کی مزید تربیت بھی لی

لاہور منتقل ہونے کے بعد ان کے شوہر نے پاکستانی اور پنجابی فلموں میں ولن کے کردار ادا کرنا شروع کیے جب کہ اس سے قبل وہ سندھی فلموں میں ہیرو کے طور پر آتے رہے تھے اور روبینہ قریشی نے متعدد سندھی فلموں کے گیت بھی گائے

انہیں ان کی گلوکاری کے عوض لال شہباز اور شاہ لطیف ایوارڈ سمیت دیگر ایوارڈز بھی ملے اور قدیم سندھی موسیقی کے دلدادہ تاحال ان کے گائے ہوئے گیت ہی سنتے ہیں

انہیں ایک بیٹا اداکار عامر قریشی جب کہ بیٹی اربیلا قریشی بھی ہیں اور وہ بھی فنون لطیفہ سے دلچسپی رکھتی ہیں، ان کے انتقال پر فنکار برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Tags:

Pakistani CinemaPTVRubeena QureshiSinger
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کوئٹہ میں قربانی کے گوشت کی خرید و فروخت کا بازار

Next

کراچی کے دو سیاح زیارت سے اغوا، بازیابی کے لیے آپریشن جاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme