Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

روسی صدر ’پیوٹن کا ذہن‘ سمجھے جانے والے فلسفی کی بیٹی کار بم دھماکے میں ہلاک

By Akhtar Rasool
اگست 21, 2022 2 Min Read
0

روسی دارالحکومت ماسکو کے قریب صدر ولادیمیر پیوٹن کے انتہائی قریبی ساتھی کی بیٹی ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئی ہیں

دریا ڈوگینا کے والد روسی فلسفی الیگزینڈر ڈوگن کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ذہن بھی کہا جاتا ہے

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق دریا ڈوگینا کی موت اس وقت ہوئی، جب گھر کی جانب سفر کرتے ہوئے ان کی گاڑی میں شعلے بھڑکے اور پھر ایک دھماکہ ہوا

اس وقت یہ واضح نہیں کہ آیا اس حملے میں اصل نشانہ الیگزینڈر ڈوگن تھے

واضح رہے کہ الیگزینڈر ڈوگن الٹرا نیشنلسٹ نظریات رکھنے والی مشہور شخصیت ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ روسی صدر کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں

روسی خبر رساں ادارے ون ون ٹو کے مطابق دونوں باپ اور بیٹی نے ہفتے کی شام ایک تقریب کے بعد اکٹھے گھر لوٹنا تھا لیکن پھر الیگزینڈر ڈوگن نے آخری وقت پر الگ سے سفر کرنے کا فیصلہ کیا

ٹیلیگرام پر غیر تصدیق شدہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جلتی ہوئی گاڑی کے ملبے پر ایمرجنسی سروسز پہنچتی ہیں جبکہ خود الیگزینڈر ڈوگن کچھ ہی فاصلے پر صدمے میں کھڑے ہیں

الیگزینڈر ڈوگن روس کی حکومت میں کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھتے لیکن صدر ولادیمیر پیوٹن کے انتہائی قریبی ساتھی مانے جاتے ہیں۔ انہیں ’پیوٹن کا راسپوتین‘ بھی کہا جاتا ہے

واضح رہے کہ گریگوری راسپوتین عارفانہ اور صوفیانہ رنگ میں رنگے ایک کسان تھے، جنہوں نے اپنی خوبیوں سے روس کے شاہی دربار کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔ لیکن آج سے تقریباً سو سال قبل ان کا قتل روسی اشرافیہ کے ہاتھوں ہوا، جو ان کے دشمن بن گئے تھے

الیگزینڈر ڈوگن کی بیٹی دریا ڈوگینا خود بھی ایک معروف صحافی تھیں، جنہوں نے یوکرین پر روس کے حملے کی حمایت کی تھی

رواں سال کے آغاز میں برطانوی حکام نے تیس سالہ صحافی دریا ڈوگینا پر اس وقت پابندیاں عائد کی تھیں جب ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے روس کے یوکرین پر حملے کے بارے میں آن لائن غلط معملومات پھیلانے میں حصہ لیا

خیال کیا جاتا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن الیگزینڈر ڈوگن کی الٹرا نیشنلسٹ تحریروں سے متاثر ہیں اور ان کے دنیاوی نظریات ان ہی پر مبنی ہیں۔ الیگزینڈر ڈوگن کو یوکرین پر روسی حملے سے بھی جوڑا جاتا ہے

انہوں نے اس سے پہلے بھی یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی حمایت میں خیالات کا اظہار کیا ہے۔ 2015 میں امریکہ نے ان پر کریمیا کے انضمام میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی عائد کر دی تھی۔

Tags:

Bomb Blastbrain of Russian Presidentdaughter of a philosopherphilosopherPutin
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی: پیمرا

Next

”گائے ذبح کرنے پر پانچ قتل کر چکے ہیں“ بی جے پی رہنما کا دعویٰ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme