Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

روسی صدر پیوٹن ہرن کے سینگ کا عرق کیوں استعمال کر رہے ہیں؟

By Akhtar Rasool
اپریل 3, 2022 3 Min Read
0

ماسکو – ایک رپورٹ کے مطابق روسی صدر کینسر کے ماہر ڈاکٹر کے پاس درجنوں دورے کر چکے ہیں

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن ہرن کے سینگوں کے عرق میں نہا کر اپنی صحت کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں

روسی تحقیقاتی خبر رساں ادارے ’پروئکٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن حالیہ برسوں میں اپنی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ فکر مند رہتے ہیں اور ماسکو کے سینٹرل کلینکل ہسپتال کے ڈاکٹروں کے ساتھ تفریحی شہر سوچی کے اکثر دورے کرتے ہیں

سوچی کے ہوٹلز اور ہسپتال کے عملے درمیان معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے تحقیقات میں دعویٰ ہے کہ صدر پیوٹن کے وفد میں طبی ماہرین کی اوسط تعداد 2016ع اور 2017ع میں پانچ سے بڑھ کر 2019ع میں نو ہو گئی تھی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر کے ہمراہ موجود طبی ماہرین میں آنکولوجسٹ سرجن ایوگینی سیلیوانوف بھی شامل ہیں، جو ان کے پاس پینتیس بار فلائٹس لے کر پہنچے اور 2016 اور 2020 کے درمیان صدر پیوٹن کے ساتھ کل ایک سو چھیاسٹھ دن گزارے

پیوٹن کے ساتھ سب سے زیادہ وقت گزارنے والے ڈاکٹرز میں دو اوٹولرینگولوجسٹ شامل ہیں جو کان، ناک اور گلے کے ماہرین ہیں. پروئکٹ کی رپورٹ کے مطابق وہ عام طور پر تھائرائڈ کی بیماریوں اور کینسر کی ابتدائی تشخیص کے ماہر ہیں

صدر پیوٹن کی خود ساختہ آئیسوکیشن، جب انہوں نے ڈوما کے انتخابات میں بذریعہ ڈاک اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا، کے سولہ دن کی مدت کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیا اور کہا کہ طبی حلقوں میں صدر پیوٹن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ گلے سے متعلق کسی پیچیدہ بیماری کے علاج کے عمل سے گزرے ہیں

یہاں یہ بات واضح رہے کہ پروئکٹ، جو Agentstvo کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، پہلی روسی نیوز سائٹ تھی جسے ماسکو نے گزشتہ جولائی میں ’ناپسندیدہ تنظیم‘ قرار دیا تھا، جب کہ اس کے متعدد صحافیوں کو بھی ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دیا گیا تھا

آزاد روسی نیوز سائٹ میڈوزا سے منسلک ایک صحافی، جنہیں گذشتہ سال اپریل میں ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دیا گیا تھا اور جن کی ویب سائٹ کو پچھلے ہی ماہ روس میں یوکرین میں جنگ کی رپورٹنگ کے لیے بلاک کر دیا گیا تھا، نے بھی اس رپورٹ میں تعاون کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ صدر پیوٹن اپنا غیر سائنسی نوعیت کا علاج بھی کروا رہے ہیں

مبینہ طور پر روسی صدر کو ان کے موجودہ وزیر دفاع سرگے شوئیگو نے ہرن کے سینگوں کے عرق میں نہانے کے فوائد کے بارے میں بتایا تھا۔ سرگے شوئیگو کے بارے میں حالیہ ہفتوں کے دوران عوامی طور نظر نہ آنے کی افواہیں بھی ہیں

2000ع کی دہائی کے وسط میں، جب شوئیگو ہنگامی حالات کی وزارت کے سربراہ تھے، وہ مبینہ طور پر صدر پیوٹن کو الٹائی لے گئے، جہاں پر رہنے والے سرخ ہرن کے سینگوں کے عرق سے ان کا علاج کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے

دعویٰ کے مطابق انہوں نے متعدد مواقع پر اس عرق میں غسل لیا، جس کے بعد سے اس عرق کا غسل روسی اشرافیہ میں مقبول ہو گیا

ہرن کے سینگوں کا عرق جسے پینٹوکرائن کہا جاتا ہے، کے بارے قیاس کیا جاتا ہے کہ یہ دل کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور جلد کو جوان رکھتا ہے جبکہ اس کے بارے میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ یہ ’مردانہ قوت‘ کو بڑھاتا ہے

تاہم پروئکٹ نے رپورٹ کیا کہ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکن زندہ ہرنوں کے سینگوں کو کاٹنے کے عمل کا موازنہ انسان کے ناخن جڑوں سمیت نکالنے جتنی تکلیف سے کرتے ہیں

کہا جاتا ہے کہ زندہ ہرن کے سینگ موسم بہار میں اس وقت کاٹے جاتے ہیں، جب سینگ سخت ہڈی کی شکل میں نہیں ہوتے اور خون سے بھرے ہوتے ہیں.

Tags:

Deer antlersRussian PresidentSweatVladimir Putinپوتن
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مکہ کے شہری تاریخی توپ کو کیوں یاد کرتے ہیں؟

Next

دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے پیدا ہونے کی وجہ کیا ہے، کیا علاج ممکن ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme