Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

روس کا یوکرین پر حملے کا خدشہ، تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی

By Akhtar Rasool
فروری 23, 2022 2 Min Read
0

کراچی – خام تیل پیدا کرنے والے بڑے ملک روس کی جانب سے یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں میں فوج بھیجنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک سو ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئیں

عالمی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق کھلتے ساتھ ہی ایک دم گراوٹ کے بعد یورپی اسٹاک رہا کیونکہ کریملن نے کہا تھا کہ اس نے یوکرین کے معاملے پر تمام سفارتی راستے کھلے رکھے ہیں، جس پر مغربی ممالک نے پابندیوں کا نفاذ روک دیا تھا

عالمی منڈی میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت 99.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، جو سات سال کی بلند ترین سطح ہے

تاہم گرینچ وچ ٹائم کے مطابق تقریباً ساڑھے 4 بجے یہ واپس 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی، جو پیر کے آخر کے مقابلے میں اب بھی تقریباً 1.5 فیصد زائد ہے

انٹیریکٹو انویسٹر میں انویسٹمنٹ کے سربراہ وکٹوریہ اسکالر نے کہا کہ ‘روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع نے سپلائی میں رکاوٹوں کے خدشات کو جنم دیا ہے جس کے نتیجے میں لگائی جانے والی پابندیوں سے روس کمزور ہوتا دکھے گا

واضح رہے کہ روس دنیا میں تیل کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ اور سب سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرنے والا ملک ہے

دوسری جانب تھنک مارکیٹ کے تجزیہ کار فواد رزاق زادہ نے کہا آگے کچھ بھی ہو، ایک چیز واضح ہے، ‘توانائی کی قیمتیں تیزی سے واپس نیچے آنے کا امکان نہیں ہے’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘صارفین کی قابل استعمال آمدنی پہلے ہی بڑھتی ہوئی افراط زر کی وجہ سے پھیل چکی ہے، اگر تیل اور توانائی کی دیگر قیمتیں بڑھتی رہیں تو اس سے معاشی بحالی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اور ممکنہ کساد بازاری کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔’

تیل کی قیمتوں میں اضافہ دنیا بھر میں مہنگائی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کر رہا ہے

امریکی فیڈرل ریزرو پر قیمتوں کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے کے لیے مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے

اس صورتحال میں سرمایہ کاری کی جنت سمجھے جانے والے سونے کی قیمت 19 سو ڈالر فی اونس سے تجاوز کرچکی ہے.

Tags:

EuropePetroleum PriceRussiaUkraine
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مستقبل میں پیمنٹ بیسڈ ہونے پر بھی آپ آفلائن رہ کر مفت میں ورڈل گیم کیسے کھیل سکتے ہیں؟

Next

’باسی کھانا کھانے کے بعد مہلک بیماری کی وجہ سے انگلیاں اور ٹانگیں کٹوانا پڑیں‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme