Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

رونالڈو کی ’معمولی سی حرکت‘ سے کوکا کولا کو چار ارب ڈالر کا نقصان

By Akhtar Rasool
جون 16, 2021 5 Min Read
0

آج کل امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک پر آئے روز یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اُن کی ایک ٹویٹ عالمی مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قدر میں بے تحاشہ اضافے اور بعض اوقات ناقابل یقین گراوٹ کا باعث بنتی ہے کیونکہ جب ایلون مسک بٹ کوائن کی حمایت پر مبنی ٹویٹ کرتے ہیں تو بٹ کوائن کی قیمتیں آسمان چھونے لگتی ہیں مگر چند ہی روز بعد جب مسک بٹ کوائن میں سرمایہ نہ لگانے کی بات کرتے ہیں تو منٹوں کے اندر اندر یہ کرنسی دھڑام سے زمین پر آ رہتی ہے

گذشتہ دو روز سے کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا دنیا کے امیر ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو بھی ہے اور سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین یہ دعویٰ کرتے نظر آ رہے ہیں کہ ان کی ’ایک حرکت‘ سے کوکا کولا کے مارکیٹ شیئر 1.6 فیصد تک گر گئے ہیں

دنیا میں بیشتر ممالک میں رائج سرمایہ دارانہ نظام میں معروف برانڈز کی تشہیر کرتے کھلاڑی تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن رونالڈو پر یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ان کی ایک حرکت سے کوکا کولا کے شیئرز میں وقتی گراوٹ کے باعث کمپنی کو چار ارب ڈالر کا مبینہ نقصان پہنچا ہے

ہوا کچھ یوں کہ منگل کو یورو کپ میں ہنگری کے خلاف ایک گروپ میچ سے قبل انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں آتے ہی اپنے سامنے رکھی کوکا کولا کی دو بوتلوں کو اٹھا کر ایک طرف رکھ دیا، پھر انھوں نے پانی کی بوتل اٹھائی اور اسے لہرایا اور پرتگالی زبان میں لفظ ’ایگوا‘ کہا جس کے معنی ہیں ’پانی‘، یعنی بظاہر وہ سافٹ ڈرنک پر پانی کو ترجیح دینے کا اشارہ دے رہے تھے

پیر کے روز ہونے والی پریس کانفرنس کی یہ وڈیو سامنے آتے ہی دنیا بھر میں شائقین اس پر طرح طرح کے تبصروں میں مصروف تھے مگر جلد ہی صورتحال اس وقت بدل گئی جب معیشت پر رپورٹ کرنے والے جریدوں نے کوکا کولا کے شیئرز میں گراوٹ کی خبر دی، کوکا کولا کے شیئرز میں کمی کی وجوہات جو بھی ہوں مگر صارفین اس کو دنیا کے امیر ترین فٹبالر کی حرکت سے جوڑتے نظر آئے

کھیلوں کے موقر جریدے ‘دا ایتھلیٹک’ کے مطابق پیر کی صبح کو کوکا کولا کمپنی کے مارکیٹ میں فی حصص قیمت 56.1 ڈالر تھی مگر لگ بھگ اس وقت جب رونالڈو کی پریس کانفرنس ختم ہوئے تھوڑی دیر ہوئی تھی کہ فی حصص قیمت 1.6 فیصد کم ہو کر 55.2 ڈالر تک گر گئی اور مارکیٹ کی قدر کے اعتبار سے یہ رقم چار ارب ڈالر بنتی ہے، دوسرے الفاظ میں کوکا کولا کی مجموعی مالیت 242 ارب ڈالر سے گھٹ کر 238 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

البتہ دن کے اختتام تک فی حصص مالیت دوبارہ سے 55.29 ڈالر تک جا پہنچی۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا رونالڈو کے اس اقدام سے کوکا کولا کے شیئرز میں گراوٹ کا کوئی براہ راست تعلق ہے

کوکا کولا نے اگرچہ رونالڈو کی اس حرکت پر ردعمل ضرور دیا ہے تاہم شیئرز گرنے کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے. رونالڈو کی جانب سے کوکا کولا کی بوتلوں کو ایک طرف رکھنے کے بعد کوکا کولا کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ‘ہر کسی کو اپنی پسند کے مشروب کے انتخاب کی اجازت ہے اور ہر کسی کی پسند کا ذائقہ اور ضرورت مختلف ہوتی ہے۔ ہم ہر کھلاڑی کو پریس کانفرنس سے قبل ایک پانی کی بوتل، کوکا کولا اور کوک زیرو پیش کرتے ہیں

تاہم کمپنی کی جانب سے شیئرز گرنے کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے

واضح رہے کہ کوکا کولا یورو کپ کی آفیشل سپانسر ہونے کے ساتھ ساتھ رونالڈو کے موجودہ کلب یووینٹس کی سپانسر بھی ہے

سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بیلن ڈی اور پانچ مرتبہ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو اس سے قبل بھی صحت بخش غذا کی ترویج کرتے آئے ہیں۔ وہ 36 برس کے ہیں لیکن ان کی فٹنس لاجواب ہے جس کے باعث وہ آج بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک گردانے جاتے ہیں۔ وہ اپنی ورزش کے معمول اور روزانہ کی غذا کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں

یہ بھی ذہن میں رہے کہ رونالڈو اس سے قبل بھی بالواسطہ طور پر کوکا کولا نہ پینے کی ترغیب دے چکے ہیں۔ انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ کبھی کبھی اپنے بیٹے سے اس وجہ سے ناراض ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ کوکا کولا اور فانٹا یعنی سافٹ ڈرنکس پیتا ہے

اپنی روزانہ کی غذا کا معمول شیئر کرتے ہوئے رونالڈو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے بتا چکے ہیں کہ وہ دن میں چھ مرتبہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں کھانا کھاتے ہیں اور اس غذا کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے

وہ بتاتے ہیں کہ ’میری غذا میں پھلوں اور سبزیوں کی بہتات ہوتی ہے اور میں میٹھی چیزوں سے اجتناب کرتا ہوں اور اس دوران پانی پینا بہت ضروری ہے

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں رونالڈو کی اس حرکت کے بعد جب کوکا کولا کے شیئرز کی قیمت گرنے کی خبر آئی تو ایک صارف نے لکھا کہ رونالڈو اب نئے ایلون مسک بن چکے ہیں

اس حوالے سے زیادہ تر صارفین رونالڈو کی جانب سے پانی کو کوکا کولا پر فوقیت دینے کے اقدام کو سراہتے دکھائی دیے لیکن کچھ صارفین نے انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا

صارفین یہ بھی کہتے دکھائی دیے کہ یہ رونالڈو کی مرضی ہے کہ وہ کس برانڈ کی تشہیر کرنا چاہیں اور کس کی نہیں. کچھ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی پیشہ ورانہ حرکت نہیں ہے

رام نامی صارف نے لکھا کہ ‘آیا یہ مخصوص مقصد کی غرض سے کیا گیا یا یہ محض اتفاق تھا۔ لیکن یہ جو بھی تھا یہ ایک عظیم فٹبالر کا عظیم اقدام ثابت ہوا۔‘

دوسری جانب اس طرح کا ایک اور واقعہ اگلے ہی میچ میں فرانس اور جرمنی کے مقابلے سے قبل پیش آیا، جب فرانس کی نمائندگی کرنے والے پال پوگبا نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی بیئر کی بوتل اٹھا کر نیچے رکھ دی۔ خیال رہے کہ پال پوگبا مسلمان کھلاڑی ہیں

پال پوگبا کی جانب سے بیئر کی بوتل ہٹانے پر ایک صارف نے کہا کہ ’پول پوگبا کا پیغام ہے، حلال زندگی جیو اور کرسٹیانو رونالڈو کہتے ہیں کہ صحت مند زندگی جیو۔‘

Tags:

coca colaCR7
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں زیرِ تعمیر بحریہ ٹاؤن اور سندھ کا مستقبل (قسط 7)

Next

سندھ بھر کے لاکھوں بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹا نجی کمپنی کو دینے کی تیاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme