Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

زمین پر ’خلائی‘ برف، جو پانی کے بارے میں ہماری سوچ جاننے میں مدد کرے گی

By Akhtar Rasool
فروری 8, 2023 2 Min Read
0

سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کی برف دریافت کی ہے، جو ہو سکتا ہے کہ اس بات پر روشنی ڈالے کہ ہم پانی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

سائنسدانوں کے مطابق اس برف کی کوئی باقاعدہ شکل نہیں ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ عام برف میں ترتیب کے ساتھ پائے جانے والے مالیکیولز کے مقابلے میں اس نئی برف کے مالیکیول منظم شکل میں نہیں ہیں

اس برف کو ایم ڈی اے (میڈیم ڈینسٹی امورفس آئس) کا نیا نام دیا گیا ہے، یہ برف کی کسی بھی دوسری شکل کے مقابلے میں مائع شکل میں پانی سے زیادہ مشابہہ ہے۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس سے انہیں پانی کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے

یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین نے جمعے کو بعد از دوپہر کیے جانے والے ان تجربات، جن میں وہ بس تجربہ کرتے اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، میں ایک تجربے‘ کے دوران غیر متوقع طور پر یہ برف دریافت کی

ٹیم نے منفی دو سو درجے سیلسیئس پر ٹھنڈے کیے گئے جار میں عام برف کو فولادی گیندوں کے ساتھ رکھ کر ہلایا۔ عام برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بننے کی بجائے سائنسدانوں کو برف کی وہ شکل ملی، جس کی کثافت مائع پانی جیسی تھی

خاص بات یہ ہے کہ یہ بے شکل برف خلا میں پائی جانے والی برف کی بڑی قسم ہے، کیونکہ اس کے ٹھنڈے ماحول کا مطلب ہے کہ اس میں کرسٹل بننے کے لیے ضروری حرارتی توانائی نہیں ہے اور یہ زمین پر کمیاب ہے

ایم ڈی اے کے نام سے موسوم کی گئی یہ برف، جو سفید رنگ کے باریک سفوف کی طرح لگتی ہے، ہو سکتا ہے کہ وہ نظام شمسی سے باہر برف سے بنے چاندوں کے اندر پائی جاتی ہو

سیارہ مشتری اور زحل کی کشش ثقل عام برف پر انہیں قوتوں کا مظاہرہ کر سکتی ہے، جیسی گیندوں کے اس تجربے کے دوران پیدا ہوئیں

اس تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ جب برف کو گرم کیا گیا اور دوبارہ کرسٹل بنایا گیا تو اس نے بڑی مقدار میں حرارت خارج کی جو ممکنہ طور پر برف میں لپٹے چاندوں جیسے کہ مشتری کا گینی میڈ نامی چاند، کی سطح میں حرکت اور ’برفانی زلزلے‘ کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ برف کئی کلومیٹر موٹی ہو سکتی ہے

یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر کرسٹوف سالزمن کہتے ہیں ”پانی تمام زندگی کی بنیاد ہے۔ ہمارے وجود کا انحصار اسی پر ہے۔ ہم اس کی تلاش میں خلائی مشنز بھیجتے ہیں۔ اس کے باوجود مخصوص نقطہ نظر کے تحت اسے اچھی طرح نہیں سمجھا جا سکا۔“

ان کا کہنا تھا ”ہم برف کے بیس اقسام کے کرسٹل کے بارے میں جانتے ہیں لیکن اس سے پہلے بے شکل برف کی صرف اقسام دریافت ہوئیں، جنہیں زیادہ اور کم کثافت والی برف کہا جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ تحقیق مائع پانی اور اس کی معمول سے ہٹی ہوئی بہت سی اشکال کے بارے میں ہماری فہم کے لیے دور رس نتائج کی حامل ہو“

Tags:

Earthearth watereverything about earthfire water air and earthflat earthflat earth debunkedimportance of water on earthlycan learns about four elements fire water air and earthround earthWaterwater on earthwhat ifwhat if earth got kicked out of the solar system?what if earth left the solar systemwhat if earth lost its atmosphere?what if the earth stops spinningwhat if the moon crashed into earthwhat if the moon fell to earth?
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’ہلاکت خیز‘ دوا اداکار کیانو ریوز کے نام سے کیوں منسوب کی گئی

Next

چیٹ جی پی ٹی سے مقابلہ، گوگل آئندہ ہفتوں میں ’بارڈ‘ لانچ کرے گا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme