Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون، پاکستان فٹبال لیگ کے سفیر بن گئے

By Akhtar Rasool
ستمبر 25, 2021 2 Min Read
0

لندن : پاکستان میں فٹ بالرز کےلیے بڑی خبر سامنے آگئی، انگلش لیجنڈ مائیکل اوین جلد پاکستان آئیں گے۔ سابق انگلش فٹبال کھلاڑی مائیکل اوون نے پاکستان فٹبال لیگ (پی ایف ایل) سے سفیر مقرر کیے جانے کے تین سالہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں

گلوبل سوکر وینچرز (جی ایس وی) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مائیکل اوون، پاکستان فٹبال کی باگ ڈور سنبھالیں گے تاکہ انگلینڈ میں فٹ بال کی طاقت سے قوم کو متحد کرکے اسٹریٹجک پارٹنرشپ پروگرام وضع کرنے میں مدد مل سکے، اوون اکتوبر میں فٹبال کے گڑھ انگلینڈ میں پی ایف ایل کے لوگو کی رونمائی کریں گے

وہ فٹبال ماسٹر کلاسز کی سیریز کے انعقاد اور پی ایف ایل کے لوگو کی باضابطہ رونمائی کے لیے جلد پاکستان کا دورہ بھی کریں گے

پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انگلش فٹبال لیجنڈ نے کہا کہ 22 کروڑ کی آبادی والے پاکستان میں فٹ بال کے لئے بہت کچھ کیا جاسکتا ہے

انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان آرہا ہوں، یہاں پہنچ کر لیگ کے ذریعے فٹ بال کو سپورٹ کروں گا

اُن کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ پاکستان دس سال میں ورلڈ چیمپئن بن جائے گا، لیکن بہت کچھ بہتر ہوسکتا ہے

انگلش فٹ بال لیجنڈ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بڑی فالوونگ ہے، مگر فٹ بال فینز بھی کم نہیں ہوں گے

جبکہ جی ایس وی کی جانب جاری بیان میں مائیکل اوون کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان، فٹبال کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی جنت ہے، پاکستان فٹبال لیگ کے لیے کام کرنا اعزاز سمجھتا ہوں اور پاکستان میں فٹبال کو جدید خطوط پر استوار کرنا میرا مشن ہوگا

گلوبل سوکر وینچرز کے سی ای او زیب خان نے کہا کہ مائیکل اوون کا پاکستان آنا قوم کے لیے ایک اعزاز ہے، وہ فٹبالروں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں موڑنے کا ہنر جانتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان فٹبال لیگ کی فرنچائزز کی تقریب رونمائی ہوگی اور فرنچائزز مالکان کا بھی بہت جلد اعلان ہوگا

خیال رہے کہ مائیکل اوون انگلش پریمیئر لیگ، ریئل میڈر، لیورپول ایف سی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے خدمات سرانجام دے چکے ہیں. وہ انگلش پریمیئر لیگ کے کم عمر ترین 100 گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز رکھتے ہیں، جبکہ لیگ کے 10 سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی شمار ہوتے ہیں.

Tags:

English FootballerFIFAFootballMichael OwenPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تئیس ہزار سال پرانے انسانی قدموں کے نشان!!

Next

موبائل فون چارجر کے حوالے سے یورپی یونین کا دلچسپ مجوزہ قانون

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme