Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

سات شہروں سے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

By Akhtar Rasool
اگست 4, 2022 2 Min Read
0

حکومت کے اس دعوے کے برعکس، کہ پولیو وائرس صرف خیبر پختونخوا کے اضلاع تک محدود ہے، سات شہروں سے لیے گئے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں، جس سے بڑے شہری مراکز میں وائرس کی موجودگی کی نشاندہی ہوتی ہے

اسلام آباد اور لاہور سے سولہ ماہ کے وقفے کے بعد جمع کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں بھی یہ وائرس رپورٹ ہوا، جبکہ مارچ 2021ع میں دونوں شہروں کو پولیو سے پاک قرار دیا گیا تھا

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور، بنوں، نوشہرہ اور سوات سے نمونے مثبت پائے گئے

انہوں نے کہا ”18 سے 20 جولائی تک نمونے اکٹھے کیے گئے اور ٹیسٹ کے لیے پولیو وائرولوجی لیب میں بھیجے گئے“

عہدیدار کا کہنا تھا ”چونکہ یہ وائرس دوبارہ اسلام آباد اور لاہور تک پہنچ گیا ہے، ہمیں ساتوں شہروں سے پولیو کیسز کے لیے تیار رہنا چاہیے“

صوبائی محکمہ صحت کی نگرانی میں ملک بھر کے 58 مقامات سے ماہانہ بنیادوں پر سیوریج کے پانی کے نمونے جمع کیے گئے اور اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت میں قائم ریجنل پولیو ریفرنس لیبارٹری سے ٹیسٹ کیے گئے

واضح رہے کہ اگر پولیو وائرس سیوریج کے پانی میں پایا جاتا ہے تو نمونے کو ’مثبت‘ کہا جاتا ہے، انسداد پولیو مہم کی کامیابی کا تعین کرنے کے لیے علاقے کے سیوریج کے پانی کے نمونے ایک بنیادی پیرامیٹر ہیں

مزید یہ کہ سیوریج میں وائرس کی موجودگی سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں بچوں کی قوت مدافعت میں کمی آئی ہے اور ان میں بیماری لگنے کا خطرہ ہے

ادہر ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت وائرس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس نے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی ہے

عبد القادر پٹیل کا کہنا تھا ”ہم ان ساتوں شہروں میں وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جن کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں۔ میں والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ ہر انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں“

صحت کے وفاقی وزیر نے وائرس کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے سول سوسائٹی، مذہبی اسکالرز اور میڈیا سے تعاون کی درخواست کی

انہوں نے کہا ”رواں سال کے آغاز سے خیبرپختونخوا میں پولیو کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 13 شمالی وزیرستان اور ایک لکی مروت میں سامنے آیا، اس لیے حکومت نے 15 اگست سے صوبے میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ 22 اگست سے ملک گیر مہم کا آغاز کیا جائے گا“

Tags:

PakistanPolioPolio Cases Spread
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چوتھی کا جوڑا (افسانہ)

Next

پہلی بار ایچ آئی وی سے متاثر ضعیف مریض صحتیاب

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme