Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سات فیصد سیلز ٹیکس کے بعد آٹو اسمبلرز نے گاڑیوں کی قیمتیں لاکھوں روپے مزید بڑھا دیں

By Akhtar Rasool
مارچ 11, 2023 2 Min Read
0

آٹو اسمبلر کمپنیوں نے حکومت کی جانب سے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کیے گئے اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کرنا شروع کر دیا ہے، جس کی شرح حکومت نے سات فیصد بڑھا کر اٹھارہ سے پچیس فیصد کی ہے

اس حوالے سے لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ (ایل ایم سی ایل) کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹانک ای ایکس اور ای ایکس پلس کی قیمتیں اضافے کے بعد 52 لاکھ روپے اور 57 لاکھ 30 ہزار روپے کر دی گئی جو اس سے قبل 49 لاکھ اور 54 لاکھ میں دستیاب تھیں

اسپورٹیج الفا، ایف ڈبلیو ڈی اور اے ڈبلیو ڈی کی قیمتیں اضافے کے بعد 70 لاکھ 50 ہزار، 77 لاکھ 90 ہزار اور 83 لاکھ 70 ہزار روپے ہو گئی ہیں اس سے قبل ان گاڑیوں کی قیمتیں 66 لاکھ 50 ہزار، 73 لاکھ 50 ہزار اور 79 لاکھ روپے تھیں

اعلامیے کے مطابق سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 90 لاکھ روپے سے بڑھ کر 95 لاکھ 40 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ سورینٹو 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت اضافے کے بعد ایک کروڑ 3 لاکھ 90 ہزار روپے کردی گئی ہے، پہلے یہ گاڑیاں 98 لاکھ روپے میں دسیتاب تھیں

اسی طرح پیوگیوٹ 2008 ایکٹو اینڈ ایلور کی قیمتیں 64 لاکھ 50 ہزار اور 71 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 68 لاکھ 40 ہزار اور 75 لاکھ 80 ہزار روپے کر دی گئی ہیں

ایک ڈیلر نے بتایا کہ 1400 سی سی گاڑیوں کی 25 فیصد جی ایس ٹی 8 مارچ 2023 سے نافذ العمل ہے اور اس اضافے کا اثر متعدد اسمبلرز کی جانب سے ممکنہ طور پر جلد منتقل کیے جانے کا امکان ہے

انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے جمعہ کو تجزیہ کاروں کو مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی میں سال بہ سال کاروں کی فروخت میں 52 فیصد کمی کا بتایا جبکہ مارکیٹ شیئر جو مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی میں 20.4 فیصد تھا وہ کم ہو کر 18 فیصد رہ گیا ہے

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے نوٹ کے مطابق فروخت میں کمی پارٹس کی درآمدات پر پابندی کی وجہ سے ہوئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نومبر 2022 تک 50 فیصد امپورٹ کوٹے کی اجازت دی تھی، دسمبر 2022 کے بعد سے ایل سیز کا مسئلہ بینکوں کی صوابدید پر منتقل ہو گیا، جس کی وجہ سے مختلف اسمبلرز کے امپورٹ کوٹے میں 25 سے 30 فیصد مزید کمی ہوئی

کمپنی کا ملازمین کو نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جبکہ منیجمنٹ ایندھن کے اخراجات کو 25 فیصد کم اور بجلی وغیرہ میں بچت کررہی ہے

انسائٹ ریسرچ کے مطابق انڈس موٹر کمپنی نے کہا کہ اس کا ہائبرڈ گاڑیوں بنانے کے لیے دس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق ان کا منصوبہ بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کے باوجود ٹریک پر ہے۔

Tags:

#excise and taxation sindh vehicle token taxbest value for money cars of 2021 in 7 lakh to 10 lakh priceford autonomous vehicleshigh court order on sales tax on electricity billshow companies save taxes on catrshow to check green tax status of vehiclepetrol price hikeprice of dieselprice rise after gstshares of cement companiesstock prices todaysuv prices after gsttoday share pricewhat is green tax on vehicleswhy is the price of diesel increasing?
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک مصری علامتی کہانی!

Next

سر درد کے لیے تیار کیے گئے ناک کے پہلے اسپرے کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme