Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحت

سر درد کے لیے تیار کیے گئے ناک کے پہلے اسپرے کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی

By Akhtar Rasool
مارچ 11, 2023 2 Min Read
0

امریکی طبی ادارے نے سر درد یا مائگرین کے علاج کے لیے تیار کیے گئے دنیا کے پہلے ناک کے اسپرے کے استعمال کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ یہ جلد ہی مارکیٹس میں عام استعمال کے لیے دستیاب ہوگا

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں مائگرین یا دردِ شقیقہ)ل سمیت سر کے تمام دردوں کے لیے گولیاں، انجکشن اور سیرپ دستیاب ہیں، تاہم پہلی بار دوا ساز کمپنی فائزر نے ناک کے اسپرے کو بھی مذکورہ بیماری کے علاج کے لیے متعارف کرایا ہے

مائگرین یا سر کے درد کی شکایات دنیا کی بہت بڑی آبادی کو ہوتی ہے اور عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا کوئی بھی علاج نہیں اور تمام ادویات کے استعمال کے باوجود سر کا درد یا مائگرین اپنی مقررہ مدت کے بعد خود بخود کم یا ختم ہو جاتا ہے

تاہم پہلی بار طبی ماہرین کو توقع ہے کہ مائگرین یا سر کے درد کو کم کرنے کے لیے ناک کا اسپرے بہترین نتائج فراہم کرے گا

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹر ادارے نے مارچ کے پہلے ہفتے میں فائزر کے ناک کے اسپرے کو مائگرین یا سر درد کے دوسرے مریضوں پر استعمال کرنے کی منظوری دی ہے

ادارے کی منطوری کے بعد اب کمپنی ’زیوپریٹ‘ (Zavzpret) نامی دوا سے تیار کردہ ناک کے اسپرے کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کرے گی

امکان ہے کہ مائگرین یا ہر طرح کے سر درد کے لیے استعمال کیے جانے والا ناک کا اسپرے جولائی 2023ع تک سب سے پہلے امریکا اور بعد ازاں دیگر ممالک میں دستیاب ہوگا

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فائزر کمپنی امریکا سے باہر کے متعدد ممالک میں اپنی پارٹنر کمپنیوں کو اسپرے تیار کرنے کی اجازت دے گی اور اس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

طبی ماہرین کو امید ہے کہ ناک کے ذریعے دی جانے والی اس دوا سے مائگرین یا ہر طرح کے سر کے درد پر فوری قابو پایا جا سکے گا

واضح رہے کہ مذکورہ اسپرے کے ٹرائل کے نتائج حوصلہ کن آئے تھے اور زیادہ تر افراد نے اس کے استعمال سے درد میں کمی یا درد ختم ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

Tags:

best medicine for a cold and feverbest medicine for a cold and sore throatHeadachehow to use a nasal sprayhow to use decongestant nasal sprayhow to use nasal sprayhow to use nasal spray correctlyhow to use nasal spray properlyhow to use steroid nasal spraynasal congestion sinus headachenasal spraynasal spray techniquenasal spraysnaselin nasal sprayotrivin nasal spray how to useproper nasal spray techniquesinus headache relief
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سات فیصد سیلز ٹیکس کے بعد آٹو اسمبلرز نے گاڑیوں کی قیمتیں لاکھوں روپے مزید بڑھا دیں

Next

انڈونیشیا اپنا دارالحکومت جکارتہ سے دو ہزار کلومیٹر دور ایک جزیرے میں کیوں منتقل کر رہا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme