Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سانحہ سیالکوٹ: ڈسٹرکٹ بار کا مشتبہ ملزمان کی نمائندگی سے انکار

By Akhtar Rasool
دسمبر 9, 2021 3 Min Read
0

سیالکوٹ – سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس میں ملزمان کا مقدمہ لینے سے انکار کر دیا ہے

گزشتہ دنوں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کے قتل کے اندوہناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے فیصلہ کیا کہ ملزمان کی جانب سے کوئی وکیل مقدمے کی پیروی نہیں کرے گا

دوسری جانب سیالکوٹ پولیس نے پریانتھا کمارا کے قتل کیس میں مزید آٹھ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا

جس فیکٹری میں مقتول سری لنکن شہری سینئر منیجر تھے اس کے مزدوروں کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا

عدالت نے ملزمان کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ ملزمان کو 21 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا

ان پر پریانتھا کمارا کو فیکٹری کی چھت پر تشدد کا نشانہ بنانے، اس کی لاش کو سڑک پر گھسیٹنے اور بعد میں آگ لگانے کا شبہ تھا

دو روز قبل پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 26 ملزمان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا

ان پر شک ہے کہ انہوں نے فیکٹری کے کارکنوں کو پریانتھا کمارا کے خلاف اکسایا تھا

ذرائع کے مطابق پولیس نے سیالکوٹ، گجرات، نارووال، لودھراں، رحیم یار خان اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو بھی کیس میں گرفتار کیا ہے

قانون نافذ کرنے والے ادارے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے مشتبہ افراد کی شناخت کر رہے ہیں اور انہیں موبائل فون ڈیٹا اور دیگر تکنیکی ذرائع کی مدد سے گرفتار کر رہے ہیں

اب تک راجکو انڈسٹریز کے 345 ورکرز کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

مزید مشتبہ ورکرز کی گرفتاری کے لیے سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں چھاپے مارے جارہے ہیں

پولیس نے شناختی پریڈ کے بعد 34 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا

جبکہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے بعد قتل ہوئے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے کیس میں شامل ملزمان کو تفتیش کے لئے لاہور فرانزک سائین لیبارٹری پیش کر دیا گیا، جہاں ان کا فرانزک ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور وائرل فوٹیجز اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ بھی ہوگا

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ میں فوٹیج اور تصاویر میں نظر آنے والے ملزمان کی اصل شناخت کی تصدیق ہوگی

ادھر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پریانتھا کمارا کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا

چیمبر کے نائب صدر قاسم ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل سے مقامی صنعت کو بڑا دھچکا لگا ہے

سیالکوٹ میں تاجروں کے اجلاس میں ایک کروڑ 73 لاکھ روپے کی مالی امداد اور متوفی کی ماہانہ تنخواہ اس کے لواحقین کو دینے کا فیصلہ کیا گیا

قاسم ملک نے کہا کہ چیمبر، ورکرز کے لیے ایک تربیتی اور مشاورتی مہم بھی شروع کر رہا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹریوں میں ڈیسک قائم کیے جائیں گے جہاں ورکرز اپنی شکایات درج کر سکیں گے، متعلقہ شعبہ ایچ آر ان شکایات کا فوری نوٹس لے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے.

Tags:

Sialkot BarSialkot incident
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

Next

اپنا چہرہ اور آواز روبوٹ کو دیجیے اور ساڑھے تین کروڑ روپے کمائیے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme