Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سخت سردی میں تنہا چھوڑی گئی نوزائیدہ بچی کو کتوں نے بچالیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 23, 2021 2 Min Read
0

چھتیس گڑھ – بھارتی گاؤں میں جب ایک نوزائیدہ بچی کو کھیت میں بے آسرا چھوڑا گیا، تو نہ صرف ایک کتیا نے اس کا پہرہ دیا، بلکہ اس کے ننھے منے بچے مکمل برہنہ بچی کے بدن سے اپنا جسم مس کر کے اسے حرارت پہنچاتے رہے

جانور کی رحم دلی کی خبر نے دنیا کا دل بھی موم کردیا ہے کیونکہ انسانوں نے اس بچی کو سخت سردی میں بے لباس چھوڑا تو کتے اور اس کے بچوں نے ساری رات اسے گرمی پہنچا کر مرنے سے بچالیا

چھتیس گڑھ  ریاست کے ضلع مونگیلی کے ایک  گاؤں سریستال کے کھیت میں بے آسرا چھوڑی گئی اس بچی کے تن سے آنول نال کا ایک ٹکڑا بھی جڑا تھا

اپنی کوکھ سے جنم دینے والی ماں نے اسے مرنے کے لیے چھوڑ دیا لیکن حیرت انگیز طور پر آوارہ کتوں نے بھنبھوڑنے کی بجائے بچایا

رپورٹ کے مطابق صبح کو بچی کے رونے کے آوازوں سے کسان  متوجہ ہوئے اور بچی تک پہنچے جو زندہ تھی اور اس پر کوئی خراش تک نہ تھی

گاؤں والوں کے مطابق ان کا خیال ہے کہ مادہ کتیا نے رات بھر بچی کا حفاظتی پہرہ بھی دیا ہے۔ بعد ازاں گاؤں کے بزرگوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور بچی کو مکمل تندرست بھی قرار دیا ہے

پولیس افسر اے ایس آئی چنتارام بنجاور اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال لے گیا اور طبی معائنے کے بعد اس کا نام اکنکشا رکھا گیا ہے

اب پولیس نے بچی کے لواحقین کی تلاش شروع کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا ہے.

Tags:

IndiaNew Born Baby
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں سوئی گیس کمپنی لوڈشیڈنگ کر کے ایل پی جی سلینڈر بیچنے لگ گئی!

Next

بھارتی عدالت کا انوکھا فیصلہ، ویکسینیشن مہم پر مودی کی تصویر لگانے کے خلاف مقدمہ کرنے والے شخص پر جرمانہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme