Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سرمایہ کار بحریہ ٹاؤن کی زیر ملکیت بینک کی خریداری سے دستبردار

By Akhtar Rasool
ستمبر 13, 2022 3 Min Read
0

مجوزہ ٹرانزیکشن میں ’عدم پیش رفت‘ کی وجہ سے تین سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے باضابطہ طور پر ریئل اسٹیٹ ڈویلپر بحریہ ٹاؤن کے ذیلی ادارے اسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں 50 فیصد سے زائد شیئرز حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس حوالے سے مقامی انگریزی روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں سرمایہ کاروں نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ وہ مشکلات کے شکار انویسٹمنٹ بینک میں مینجمنٹ کنٹرول کے ساتھ 50 فیصد سے زیادہ شیئرز خریدیں گے

اے کے ڈی سیکیورٹیز کو میاں جاوید اختر، میاں ذیشان جاوید اور محمد علی کاظمی کی جانب سے مشترکہ طور پر کی گئی پیشکش کے منیجر کے طور پر کام کرنا تھا

ابتدائی دو ممکنہ سرمایہ کار تجارت، تعمیرات، زراعت اور درآمد/برآمد کے کاروبار سے منسلک ہیں، جبکہ تیسرے ممکنہ سرمایہ کمرشل بینکنگ، انشورنس، ٹریژری، ٹریڈ فنانس، لیزنگ اور انویسٹمنٹ بینکنگ کے شعبے میں کاروبار کرتے ہیں

واضح رہے کہ 2022ع کے آغاز سے سرمایہ کاری بینک میں شیئرز خریدنے کا اعلان واپس لینے کا یہ دوسرا اعلان ہے، اس سے قبل، جنوری-مارچ کی سہ ماہی میں بھی کی گئی آفر کے منیجر ایم منیر ایم احمد خانانی سیکیورٹیز لمیٹڈ نے بھی ممکنہ سرمایہ کار کی جانب سے کیا گیا اعلان واپس لے لیا تھا

بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ نے 27 مئی کو اسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کے ذریعے سرمایہ کاروں کو بتایا کہ وہ تین سرمایہ کاروں کے گروپ کو بینک کے شیئرز فروخت کرنے کا اب بھی خواہش مند ہے، اگرچہ شیئرز کی فروخت اور خریداری کا معاہدہ پہلے ہی ختم ہوگیا تھا

رپورٹ کے مطابق یکم مئی کو، بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ کے ملک ریاض حسین کی جانب سے دستخط کیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ممکنہ سرمایہ کاروں کو معاہدے سے قبل کچھ شرائط کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ نوٹس کے مطابق خریداروں نے مطلوبہ ریگولیٹری اپروول کے حصول اور پیشگی شرائط کو پورا کرنے کے لیے کوئی پیش رفت نہیں کی

واضح رہے کہ زیادہ تر کمرشل بینک بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کے لیے ہوم لون نہیں دیتے، بینکوں کی جانب سے اس عدم ادائیگی کی وجہ بحریہ ٹاؤن کی زمینوں کی متنازع حیثیت ہے، تاہم ریئل اسٹیٹ ڈویلپر کا ذیلی ادارہ ہونے کی حیثیت سے اسکارٹس انویسٹمنٹ بینک بحریہ ٹاؤن میں گھر کے خریداروں کو طویل مدتی فنانسنگ فراہم کرنے کے لیے تیار تھا

اس کی وجہ یہ ہے کہ اسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کے 87.9 فیصد کا مالک خود بحریہ ٹاؤن ہی ہے، جب کہ عوام اور ’دیگر سرمایہ کار‘ بالترتیب 10.2 اور 1.8 فیصد کے شیئر ہولڈرز ہیں

بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ اسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کے حصص کی قیمت پیر کو 4.36 فیصد کم ہو کر 5 روپے27 پیسے پر آگئی، موجودہ حصص کی قیمت پر مبنی بینک کی کل مالیت 71 کروڑ 46 لاکھ روپے ہے

اس کے سالانہ مالیاتی اکاؤنٹس کے مطابق، بینک نے 2020-21 میں اپنی ’کل آمدنی‘ کا 27 فیصد سے زیادہ ہاؤس فنانس کے ذریعے کمایا

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق بینک 2016 سے خسارے میں چل رہا ہے، 2020-21 میں اس کا نیٹ لوس 81 کروڑ 14 روپے تھا۔

Tags:

BTKMalik RiazSCARTS INVESTMENT BANK LIMITED
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ خواتین نفسیاتی مسائل کا شکار ہونے لگیں

Next

ایم کیو ایم میں جاری سیاسی کشمکش، کیا پارٹی زوال کی جانب گامزن ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme