Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

سری لنکا: ”کھانے کے بغیر ہم مر جائیں گے اور ایسا ہونا سو فیصد یقینی ہے“

By Akhtar Rasool
مئی 20, 2022 2 Min Read
0

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران جاری ہے، جس سے غذائی قلت شدید ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے. وزیراعظم نے ملک میں غذائی قلت سے متعلق خبردار کیا ہے

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سری لنکن حکومت نے اگلے سیزن کی فصلوں کی کاشت کے لیے کھاد خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں صدر گوتابیا راجاپکسا نے ہر قسم کی کیمیائی کھاد پر پابندی عائد کی تھی، جس سے فصلوں کی پیداوار میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی۔ اگرچہ اب حکومت نے یہ پابندی ختم کر دی ہے تاہم تاحال بیرون ملک سے کھاد کی درآمد کے لیے اقدامات نظر نہیں آ رہے

وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سیزن مئی تا اگست کھاد کی خریداری کے لیے ممکن نہ ہو تاہم اگلے سیزن ستمبر تا مارچ کھاد کے بہتر اسٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

انہوں نے کہا کہ ’میں ہر ایک سے یہ مخلصانہ درخواست کرتا ہوں کہ صورتحال کی سنگینی کو قبول کیا جائے‘

صدر راجاپکسا نے جمعے کو کابینہ میں نو نئے وزرا کو شامل کرنے کی منظوری دی، جن میں صحت، تجارت اور سیاحت کے وزیر شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے انتہائی اہم خزانے کی وزارت کے لیے کوئی نام نہیں دیا، جس کے بعد یہ امکان ہے کہ وزیراعظم وکرم سنگھے ہی اس وزارت کو دیکھیں گے

سیاحت پر دارومدار رکھنے والے سری لنکا کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، جہاں غیرملکی زرمبادلہ، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت ہے جبکہ معاشی سرگرمی معطل ہو کر رہ گئی ہے

دارالحکومت کولمبو کی پٹاہ مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والی ساٹھ سالہ اے پی ڈی سومناواتھی نے کہا کہ ’زندگی کی حالیہ مشکلات کے بارے میں بات کرنے کا فائدہ نہیں۔ میں نہیں بتا سکتی کہ اگلے دو ماہ میں کیا ہوگا شاید ہم یہاں بھی نہ ہوں‘

قریب ہی ایک لمبی قطار میں شہری کھانا پکانے کے لیے گیس کے سلنڈرز خریدنے کے لیے کھڑے دکھائی دیے۔ اپریل میں جس گیس سلنڈر کی قیمت دو ہزار 675 تھی اب بڑھ کر پانچ ہزار روپے ہو گئی ہے

قطار میں کھڑے ایک پارٹ ٹائم ٹیکسی ڈرائیور محمد شازلی نے روئٹرز کو بتایا ’یہاں پانچ سو افراد ہیں، مگر صرف دو سو سلنڈرز دیے جائیں گے‘

محمد شازلی کے گھر کے پانچ افراد ہیں، جن کے کھانا پکانے کے لیے وہ سلنڈرز خریدنا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ’گیس اور مٹی کے تیل کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ آخری آپشن کیا ہے؟ کھانے کے بغیر ہم مر جائیں گے اور ایسا ہونا سو فیصد یقینی ہے‘

مرکزی بینک کے گورنر نے بتایا کہ ورلڈ بینک سے قرض حاصل کر لیا گیا ہے اور ایندھن و گیس کی شپمنٹ خرید لی گئی ہیں تاہم ان کے ملک میں پہنچنے میں وقت لگے گا.

Tags:

Economical CrisisFood CrisisSri Lanka
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف 25 ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا

Next

بلوچستان میں چلغوزے کے جنگلات میں آگ دس دن بعد بھی بجھائی نہ جا سکی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme