Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

سری لنکا کی حکومت نے پرتشدد مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا

By Akhtar Rasool
مئی 11, 2022 2 Min Read
0

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ہزاروں اہلکاروں کی مدد سے کرفیو نافذ العمل ہے، انہیں حکم جاری کیا گیا ہے کہ ’اگرکوئی عوامی دولت کو لوٹے یا انہیں جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو اسے دیکھتے ہی گولی ماردی جائے‘۔

گزشتہ روز کولمبو حکومت کے حامیوں کی جانب سے چھڑیوں اور ڈنڈوں کی مدد سے حکومت مخالف مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مظاہرین ہفتوں سے جاری اقتصادی بحران پر احتجاج کر رہے تھے، انہوں نے صدر گوٹابایا تاجا پاکسے سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت کے حامیوں کے حملے کے بعد مظاہرین کا ہجوم رات گئے تک ملک بھر میں جوابی کارروائی کرتا رہا، حکمران جماعت کے درجنوں سیاستدانوں کے گھر نذر آتش کردیے گئے جبکہ دارالحکومت میں واقع وزیر اعظم کے سرکاری دفتر پر دھاوا بولنے کی کوشش بھی کی گئی

پولیس کا کہنا تھا کہ مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 8 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

کرفیو کے باوجود بھی احتجاجی مظاہرے رات گئے تک جاری رہے، ہجوم نے حملہ کرتے ہوئےکولمبو کے سینئر پولیس افسران کو لے جانے والے گاڑی کو نذر آتش کردیا

افسران نے مظاہرین کو خبردار کرتے ہوئے گولیاں چلائیں اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل دیشبندو تیناکون کو ہسپتال منتقل کیا تاہم بعدازاں علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا

دوسری جانب عینی شاہد کاکہنا ہے کہ سیکیورٹی کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز کے گروپوں نے کولمبو ائیر پورٹ جانے والی مرکزی سڑک بند کردیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ راجا پاکسے کے وفادار ملک چھوڑ کر جانے کی کوشش تو نہیں کر رہے ہیں

علاوہ ازیں،مختلف واقعات میں ہلاکتوں کے علاوہ 225 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ایسا ہی منظر وزیر اعظم کے مستعفی ہونے پر دیکھا گیا تھا

واضح رہے کہ سری لنکا تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ ہزاروں مظاہرین نے حکومتی شخصیات پر حملہ کرنے کے لیے کرفیو کی خلاف ورزی کی جبکہ حکمران جماعت کے قانون سازوں اور سیاست دانوں کے گھروں اور کاروباروں کو نذرِ آتش بھی کیا

Tags:

Economic CrisisLawlessnessMass ProtestShootingSri Lankaunrest
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسٹاک مارکیٹ میں 500 پوائنٹس کی کمی، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 190 روپے پر پہنچ گیا

Next

برمودا ٹرائی اینگل کا معمہ, تحقیق میں نیا انکشاف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme