Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

’سعودی عرب میں تعلیم حاصل کریں‘، پلیٹ فارم کا اجرا

By Akhtar Rasool
ستمبر 30, 2022 2 Min Read
0

سعودی عرب نے ایک سو ساٹھ ملکوں کے طلبہ کی سہولت کے لیے ’ادرس فی السعودیہ‘ (سعودی عرب میں تعلیم حاصل کریں) کے عنوان سے ایک تعلیمی پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے

سعودی عرب کی وزارت تعلیم اس کے تحت مختصر اور طویل المدتی تعلیمی ویزے جاری کرے گی

العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے مختصر مدتی اور طویل مدتی تعلیمی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات اور اسکالرز کو فائدہ ہوگا۔ انہیں یہ ویزا جاری کیا جائے گا

وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ تعلیمی ویزے کے اجرا کا مقصد منفرد استعداد رکھنے والے طلبہ و طالبات اور اسکالرز کو سعودی عرب کے تعلیمی اداروں اور ریسرچ سینٹر اور انسٹیٹیوٹ سے جوڑنا ہے۔

سعودی وزارت تعلیم کے مطابق: اس کا مقصد عربی زبان کی تعلیم، اعتدال پسندی اور میانہ روی جیسی پاکیزہ اقدار کے پرچار میں سعودی عرب کی خدمات کا دائرہ وسیع کرنا ہے

وزارت تعلیم نے بتایا کہ یہ ویزہ اساتذہ اور اسکالرز کو بھی جاری کیا جائے گا۔ مختصر مدتی ویزا ایک سال کا ہوگا اور طویل مدتی ویزہ مکمل تعلیمی پروگرام کے لیے جاری کیا جائے گا

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ایک سو ساٹھ ممالک کے طلبہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ نو زبانوں میں ڈیٹا ریکارڈ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ ویزا درخواستیں متعلقہ اداروں کو پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں مملکت میں تعلیمی کارروائی کو آسان بنایا جائے گا۔ جبکہ غیرملکی طلبہ کے لیے اسپانسر کی شرط نہیں ہوگی

یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان کے لیے اسکالر شپ اسکیم منظور کیے ہوئے ہے۔ دونوں ملک تعلیمِ، تدریس اور ریسرچ کے مختلف پروگراموں سے جڑے ہوئے ہیں۔ نئی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں پاکستانی طلبہ و طالبات اور سکالر بھی شامل ہوں گے۔

Tags:

EducationSaudi ArabiaScholar ship
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

زیادہ سوچنے اور پریشان کن خیالات سے بچاؤ کیسے ممکن؟

Next

قابل استعمال لینسز دوبارہ لگانے سے آنکھوں کے نایاب انفیکشن ہو سکتے ہیں: تحقیق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme